پولیو موذی ومہلک مرض ہے ، خاتمے کے لئے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا،عزت نذیر

پیر 8 دسمبر 2014 20:19

گوادر ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) پولیو ایک موذی ومہلک مرض ہے جس کے خاتمے کے لئے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ پولیو کے خاتمے سے ہی ایک صحت مند معاشرہ جنم لے سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اے ڈی سی (جنرل) عزت نذیر نے ضلع ہسپتال گوادر میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے ملک گیر مہم کے سلسلے میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر مہم کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں رہنے والے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کے تعاون کے بغیر "پولیو فری پاکستان" کا خواب بس ایک خواب ہی رہ جائے گا۔ انہوں نے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پولیو کے خاتمے کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو سے پاک معاشرہ ہی ایک صحت مند معاشر ے کا ضامن ہے۔

اس دوران ڈی ایچ او ہیلتھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع گوادر میں 43632 بچوں کو لئے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا حدف ہے جس کے لئے 124ٹیمیں، 26فکسڈً سینٹر، ایک بارڈر اور 10ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جو کہ پیدائش سے لے کر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔ انہوں نے والدین سے خصوصی اپیل کی کہ وہ اپنے پھول جیسے بچوں کو پولیو جیسے خطرناک مرض سے بچانے کے لئے پولیو ویکسین کے دو قطرے ضرور پلائیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط