ملک بھر میں فرسودہ جاگیردارانہ نظام کیخلاف غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کا شعور تیزی سے فروغ پارہا ہے، الطاف حسین،

ایم کیوایم کے ذمہ داران اورکارکنان حق پرست شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں، دسمبریوم شہدائے حق کے موقع پر بیان

پیر 8 دسمبر 2014 22:53

لندن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ حق پرست شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور شہداء کے مقدس لہو کے صدقے، پاکستان میں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کا انقلاب ضرور آئے گا۔ 9، دسمبر”یوم شہدائے حق “ کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں الطاف حسین نے تمام حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست شہداء کے حق پرستی کی نظریہ ، مشن ، مقصد اور کاز کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کردیا لیکن کسی باطل قوت کے آگے سرجھکانا گوارا نہیں کیا، قوم کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے حق پرست شہداء ایم کیوایم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

الطاف حسین نے کہاکہ یہ حق پرست شہداء کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج ایم کیوایم کا حق پرستانہ فکروفلسفہ آزادکشمیراور گلگت بلتستان سمیت پاکستان کے چپے چپے میں پھیل چکا ہے ، ملک بھر میں فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کا شعور تیزی سے فروغ پارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ حق پرست شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی اورہمیں کامل یقین ہے کہ بہت جلد شہداء کے مقدس لہو کے صدقے پاکستان میں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کا انقلاب آئے گا، پاکستان میں خلق خدا راج کرے گی اور ملک سے ظلم وستم اور جبرواستبداد کا نظام ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گا۔

الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں اورکارکنوں کوتلقین کی کہ وہ حق پرست شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں، جس مشن ومقصد کیلئے شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے اس مشن ومقصد کی تکمیل کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں اور شہداء کے لواحقین کی بھرپورخبرگیری کریں۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا کرے اور شہداء کے لواحقین کوصبرجمیل عطا کرے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط