ضلع جہلم میں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔ جبکہ ٹی ایچ کیو سوہاوہ اور پی ڈی خان میں ماہر امراض ڈاکٹرز کی کمی ہے جس کو حکومت پنجاب پورا کرے گی۔

بدھ 14 دسمبر 2022 13:32

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 دسمبر 2022ء) ضلع جہلم میں مریضوں کو طبی سہولیات  فراہم کرنے کے لیے  بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔ جبکہ ٹی ایچ کیو سوہاوہ اور پی ڈی خان میں ماہر امراض ڈاکٹرز کی کمی ہے جس کو حکومت پنجاب پورا کرے گی۔ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ضلع میں بیالیس بنیادی مراکز صحت جبکہ چھے رورل ہیلتھ سنٹرز ہیں جن میں 80% ڈاکٹرز کام کر رہے ہیں۔

جبکہ تمام ادویات موجود ہیں جو مریضوں کو فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو سوہاوہ میں سرجری کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم سے ہفتہ میں دو دن سرجن بجھوایا جاتا ہے جو وہاں مریضو ں کے آپریشن کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ اور پی ڈی خان میں تقریبا سولہ ماہر امراض ڈاکٹرز کی کمی ہے جس کے ضمن میں حکومت پنجاب محکمہ صحت کو لکھا گیاہے اور یہ کمی دور ہونے کے بعد مریضوں کو بہترین صحت عامہ کی سہولیات فراہم ہوں گی انہوں  نے بتا یا کہ شعبہ صحت میں  فراہم کی جانے والی خدمات کے پیش نظر ضلع جہلم اس مرتبہ  نومبر میں پنجاب میں اول آیا ہے جبکہ ستمبر اور اکتوبر میں یہ دوسرے نمبر پر تھا۔

انہوں نے کہاکہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی ہمارا فرض ہے جس کو ہم یقینی بنائیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی