محکمہ صحت پنجاب اور عالمی ادارہ صحت کی معاونت سے منعقد ہونیوالی تین روزہ انٹر نیشنل ہیلتھ کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی،

شعبہ صحت کی خامیوں کو دور کرنے اور اپ گریڈیشن کے لئے جتنے وسائل درکار ہوں گے حکومت فراہم کرے گی‘ خواجہ سلمان رفیق

جمعہ 19 دسمبر 2014 21:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) محکمہ صحت پنجاب اور عالمی ادارہ صحت کی معاونت سے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تین روزہ انٹر نیشنل ہیلتھ کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ۔اس کانفرنس کا مقصد ہیلتھ کیئر سسٹم میں اصلاحات خصوصاً سیکنڈری ہیلتھ کیئر کو مستحکم کرنے کے لئے قابل عمل سفارشات مرتب کرنا تھا تاکہ عوام کو دور دراز کا سفر کر کے اپنے علاج معالجے کے لئے ٹیچنگ ہسپتالوں تک نہ آنا پڑے بلکہ انہیں مقامی سطح پر معیاری طبی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اختتامی اجلاس کی صدارت مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب صوبے کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اور اس سلسلہ میں چیف منسٹر ہیلتھ روڈ میپ پر عملدرآمد جاری رہے ۔

(جاری ہے)

خواجہ سلمان رفیق نے طبی ماہرین کو یقین دلایا کہ شعبہ صحت کی خامیوں کو دور کرنے اور اپ گریڈیشن کے لئے جتنے وسائل درکار ہوں گے حکومت فراہم کرے گی ۔

تین روزہ انٹر نیشنل ہیلتھ کانفرنس میں سیکرٹری ہیلتھ پنجاب، عالمی ادارہ صحت ، یونیسف ، یو این ایف پی، یو ایس ایڈ ، ٹی آر ایف ،ڈی ایف آئی ڈی اور دیگر انٹر نیشنل پارٹنرز کے نمائندوں ، منتخب عوامی نمائندوں ،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ، میڈیکل کالجز کے پرنسپلز ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور ہیلتھ مینجرز نے شرکت کی ۔عالمی ادارہ صحت ایمروریجن کے ڈائریکٹر ہیلتھ سسٹم ڈویلپمنٹ ڈاکٹر ثمین صدیق نے عالمی ادارہ صحت کے تناظر میں پاکستان خصوصاً پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم کے بارے میں تفصیلی اظہار خیال کیا ۔

انہوں نے ہیلتھ سسٹم میں سہولیات کے اضافے کے ساتھ ساتھ کوالٹی پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر مریض کو بہتر طبی سہولیات کی دستیابی اس کا بنیادی حق ہے اور معیاری طبی سہولیات فراہم کر کے اخراجات کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ہسپتالوں کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کے لئے مضبوط نظام کی تشکیل پر زور دیا -سیکرٹری ہیلتھ جواد رفیق ملک نے انٹر نیشنل ہیلتھ کانفرنس منعقد کرنے میں بھر پور تعاون فراہم کرنے پر عالمی ادارہ صحت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کی سفارشات پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے اور مریضوں کے لئے سہولیات میں مزید اضافے کے لئے بہتر اقدامات کرنے میں معاون ثابت ہو ں گی ۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت ٹائم لائن طے کر کے ایکشن پلان مرتب کرے گااور یہ سفارشات وزیر اعلی کو منظوری کے لئے پیش کر دی جائیں گی تاکہ ان پر جلد از جلد عملی طور پر اقدامات کا آغاز کیا جا سکے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط