دانتوں کی صفائی سے منہ کی اکثر بیماریوں کا خاتمہ ممکن ہے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا منہ کی صحت کے عالمی دن پر پیغام

پیر 20 مارچ 2023 12:09

دانتوں کی صفائی سے  منہ کی اکثر  بیماریوں    کا خاتمہ ممکن ہے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا منہ کی صحت کے عالمی دن پر پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2023ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ منہ کی 95 فیصد بیماریوں کی روک تھام کی جاسکتی ہے، اسلام میں طہارت یا صفائی کو نصف ایمان قرار دیا گیا، بغیر رقم خرچ کیے صرف دانتوں کی صفائی سے ملک سے منہ کی بیماریوں کا خاتمہ ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو منہ کی صحت کے عالمی دن کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ20 مارچ کو دانتوں اور منہ کی بیماریوں کی روک تھام پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے، حضورﷺ منہ اور دانتوں کی صفائی کا کثرت سے اہتمام کرتے تھے، اسلام میں طہارت یا صفائی کو نصف ایمان قرار دیا گیاہے، صحیح بخاری میں تقریباً 21 احادیث میں منہ کی صفائی اور مسواک کا ذکر ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے لوگوں پر زور دیاکہ وہ دن میں دو مرتبہ مسواک یا برش سے دانتوں کو اچھی طرح صاف کریں، اس سے بیماریوں سے دور رہنے کے ساتھ ساتھ صحت بھی بہتر رہے گی۔

صدر مملکت نے کہا کہ منہ کی بیماریوں کا علاج مشکل اور مہنگا ہوتا ہے، بغیر رقم خرچ کیے صرف دانتوں کی صفائی سے ملک سے منہ کی بیماریوں کا خاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپاری اور چھالیہ منہ کے کینسر کا باعث ہیں اس لئے لوگ ان سے اجتناب کریں۔\932

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط