عام شہری تمام سہولیات اور سکون سے محروم ہیں،عبدالمتین اخوندزادہ،

معاشرتی بیماریوں کے خاتمہ کیلئے اسلامی نظام کا نفاذ ہی شفاء ہے، بلوچ عوام کے پاؤں تلے سونے کے ذخائر ہیں لیکن عوام پسماندگی و تنزلی کا شکار ہیں،صوبائی امیر جماعت اسلامی

ہفتہ 3 جنوری 2015 20:35

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء ) جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر عبدالمتین اخوند زادہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں عام شہری تمام سہولیات اور سکون سے محروم ہے معاشرتی بیماریوں کے خاتمہ کے لیے اسلامی نظام کا نفاذ ہی شفاء ہے بلوچستان کے عوام کے پاؤں تلے سونے کے ذخائر موجود ہیں لیکن عوام پسماندگی و تنزلی کا شکار ہیں دہشت گردی ،قتل و غارت گری،بدامنی،مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا محال کردیا ہے،فرسودہ نظام سے عوام کو چھٹکارہ دلانے کے لیے یکم فروری کوامیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں سبی میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا جائیگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورے کے دوران جماعت اسلامی سبی کے سابق امیر میر مظفرنذرابڑو کی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری بشیر احمد ماندائی،سیکرٹری اطلاعات عبدالولی شاکر،زاہد اختر بلوچ،مولانا گل محمد بلوچ اور الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی سینئر نائب صدر میر مظفرنذر ابڑو موجود تھے،اس موقع پر صوبائی امیرجماعت اسلامی عبدالمتین اخوندزادہ نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق کی ہدایت پرسبی میں30جنوری سے یکم فروری تک تین روزہ اجتماع عام جرگہ ہال آڈیٹوریم میں منعقد کیا جائے گا جس میں30اور31جنوری تک اجتماع ہوگا جبکہ یکم فروری کے روزجماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق کی سربراہی میں گرینڈ قبائلی جرگہ منعقد ہوگا جس میں صوبے کے قبائلی عمائدین ،علماء کرام،سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت تمام مکتبہ فکر کے لوگ شرکت کریں گے،انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری بدامنی،دہشت گردی،بے روزگاری کے خلاف جماعت اسلامی نے عوامی ایجنڈا پیش کردیا ہے اور اس ایجنڈئے کے تحت سال 2015کو امن کے سال سے تشبہیہ دئے کر ملک میں امن و سلامتی کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے لیے جدوجہد کو تیز کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ جب تک جمہوری عمل میں عام شہری کو شامل نہیں کیا جائے گا تب تک تبدیلی ممکن نہیں ہو گی،اور ہماری کوشش ہے کہ سیاست میں عام لوگوں کو آگے لاکر عوام کے مسائل کو حقیقی معنوں میں حل کیا جائے جائے،بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سبی میں ہونے والا گرینڈ جرگہ صوبے کی سیاست میں سنگ میل ثابت ہوگا اور امن و خوشحالی کا پیغام امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں صوبے کے کونے کونے تک پہنچایا جائے گا،صوبے میں غربت،جہالت ،بدامنی ،بے روزگاری نے عوام کا جینا محال کردیا ہے،اور پہاڑوں پر زندگی گزارنے کی بجائے عوام کو خوشحالی و ترقی کی جانب گامزن کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ آج بدقسمتی کے ساتھ ہمارا معاشرہ خون آلود ہوچکا ہے اور معاشرئے کو دہشت گردی جیسی بیماری سے نجات کے لیے اسلامی و شرعی نظام کا نفاذ ہی شفاء کاملہ ثابت ہو گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی