پنجاب میں بچوں ،ماؤں اور حاملہ خواتین میں غذا کی کمی پر قابو پانے کے لئے مربوط حکمت عملی مرتب کر لی گئی ،

چیئرمین پی اینڈ ڈی کی زیر صدارت اجلاس میں نئی حکمت عملی کی منظوری غذائیت کی کمی دور کرکے ماں بچہ کی شرح اموات کو کنٹرول کیا جائیگا

پیر 5 جنوری 2015 21:11

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء ) پنجاب میں بچوں ،ماؤں اور حاملہ خواتین میں غذا کی کمی پر قابو پانے کے لئے مربوط حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے جس کی منظوری محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے چیئرمین عرفان الہی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک، پروگرام ڈائریکٹر پالیسی اینڈ سٹرٹیجک پلاننگ یونٹ علی بہادر قاضی،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز، ڈاکٹر زاہدہ سرور ،فخر گلزار کے علاوہ محکمہ تعلیم،زراعت،سوشل ویلفیئر، واسا ، خوراک کے افسران اور ڈویلپمنٹ پارٹنرز اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک نے پنجاب ملٹی سیکٹورل نیوٹریشن سٹرٹیجی کی تیاری کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی اور مختلف محکموں اور اداروں کی جانب سے حکمت عملی تیارکرنے میں بھرپور تعاون پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس سلسلہ میں سٹیرنگ کمیٹی کے ہونے والے اجلاسوں کی روداد سے بھی آگاہ کیا۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی نے غذا کی کمی پر قابو پانے کے لئے تیارکردہ سٹرٹیجی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس پر عملدرآمد صوبے میں صحت مند معاشرے کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہو گا۔

پروگرام ڈائریکٹر پی ایس پی یو علی بہادر قاضی نے غذائی قلت کا شکار بچوں اور خواتین کی صحت کی بحالی میں نیوٹریشن کے کردار کی اہمیت پر ورشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ غذائی قلت کے مسئلہ پر قابو پا کر صحت مند افراد تیار کئے جا سکتے ہیں جو قومی آمدنی میں اضافہ،ملکی ترقی اور صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اپنا بھرپورکردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ نئی حکمت عملی پر عملدرآمد کے ذریعے بچوں میں سٹنٹنگ کی شرح 39 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد،بچوں میں کم وزن کی شرح30 فیصد سے 10 فیصد تک لانے کے علاوہ حاملہ خواتین میں خون کی کمی کی شرح کو 50 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد تک لایا جا ئے گا۔

چیئرمین پی اینڈ ڈی عرفان الہی نے کہا کہ ملٹی سیکٹورل نیوٹریشن سٹرٹیجی پر عملدرآمد کے لئے آپریشنل اینڈ ایکشن پلان جلد از جلد تیار کیا جائے تاکہ اس پر عملدرآمد کرکے خواتین اور بچوں میں غذائی کمی کی صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔ اجلاس میں یونیسف،ڈبلیو ایف پی، سیو دی چلڈرن،گین اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط