ضلع اٹک میں چار روزہ پولیو ویکسین مہم 12جنوری کو شروع ہوگی ، ای ڈی او ہیلتھ

منگل 6 جنوری 2015 23:16

سنجوال کینٹ(آن لا ئن) ضلع اٹک میں پانچ سال عمر تک کے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے چار روزہ پولیو ویکسین مہم رواں ماہ کی بارہ تاریخ کو شروع کی جارہی ہے۔ یہ ای ڈی او ہیلتھ اٹک ڈاکٹر مسرت حسین نے ڈی سی او اٹک چودھری حبیب اللہ کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔ اے ڈی سی اٹک کنزہ مرتضیٰ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اٹک ڈاکٹر ملک عبادت کے علاوہ محکمہ پولیس، محکمہ تعلیم اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈی سی او اٹک چودھری حبیب اللہ نے اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کی تحصیلوں میں پولیو مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کرنے کے لیے متعلقہ ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ اور اسسٹنٹ کمشنروں کے مابین قریبی رابطہ انتہائی ضروری ہے جس کے لیے تحصیلوں میں روزانہ کی بنیادوں پر اجلاس منعقد کرکے کارکردگی کا جائزہ لیا جائے اور اس بارے میں رپورٹ ڈی سی او آفس اٹک کو ارسال کی جائے۔

(جاری ہے)

ای ڈی او ہیلتھ اٹک نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی وجہ سے خواتین سٹاف میں کمی کی صورت میں اس مرتبہ پولیو مہم کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے مطابق بارہ جنوری سے پندرہ جنوری تک تحصیل حضرو، فتح جنگ اور حسن ابدال جبکہ دوسرے مرحلہ میں انیس جنوری سے بائیس جنوری تک تحصیل جنڈ ، پنڈی گھیب اور اٹک میں پولیو کے قطرے پلوائے جانے کی تجویز ہے۔

ڈی سی او اٹک نے انہیں کہا کہ اس سلسلہ میں اعلیٰ حکام سے رابطہ کرکے ان سے منظور ی لی جائے ۔ ای ڈی او ہیلتھ اٹک نے اجلاس کو پرائیویٹ سکولوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کے سلسلے میں درپیش مشکلات سے آگا ہ کیا جس پر ڈی سی او اٹک نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ وہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا اجلاس بلوائیں اور انہیں اس بات کا پابند کریں کہ وہ اپنے اپنے اداروں میں زیر تعلیم بچوں کو ہر صورت پولیو ویکسین پلوائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے محکمہ پولیس کو بھی پولیو ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈی سی او اٹک نے ضلع بھر میں پولیو مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کرنے کے لیے مساجد اور سکولوں کی اسمبلیوں میں اعلانات کرانے کا بھی حکم جاری کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط