- Home
- Health
- Health News
- وارڈنز کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک لیڈی ڈاکٹر اور 3میڈیکل کواڈینیٹر فرائض سرانجام دے ..
وارڈنز کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک لیڈی ڈاکٹر اور 3میڈیکل کواڈینیٹر فرائض سرانجام دے رہے ہیں ،
ٹریفک پولیس لائنزڈ سپنسری میں وارڈنز کے 4861مختلف میڈیکل ٹیسٹ ہوچکے ہیں اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی جا رہیں ،طیب حفیظ چیمہ
جمعہ 9 جنوری 2015 20:25
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) چیف ٹر یفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہاکہ شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ وارڈنز کی فلاح وبہبود پر بھی بھر پور توجہ دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس لائن ٹھوکر نیاز بیگ میں قائم ڈسپنسری میں ایک لیڈی ڈاکٹر قراةالعین تعینات ہیں جبکہ 3میڈیکل کواڈینیٹر بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جو کسی بھی وارڈنز کے علاج معالجہ کیلئے خود ہسپتال جاکر ہر طرح کی سہولت مہیا کرواتے ہیں۔
ٹریفک پولیس لائنز ڈسپنسری میں وارڈنز کے4861مختلف میڈیکل ٹیسٹ ہوچکے ہیں جہاں انہیں ادویات بھی دی جارہی ہیں جبکہ تمام وارڈنز کے مرحلہ وار میڈیکل ٹیسٹ جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ وارڈنز کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے سمیت ان کیلئے تفریحی اور کھیلوں کا بھی باقاعدگی سے انعقاد کیا جارہا ہے۔(جاری ہے)
سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک پولیس لائن ٹھوکر نیاز بیگ میں قائم ڈسپنسری کی انچارج ڈاکٹر قراةالعین ہدایت کے مطابق ٹریفک وارڈنز کو معمول کی طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روزانہ ایک سیکٹر سے 15ٹریفک وارڈنز کو ڈسپنسری بلاکراسکے بنیادی ٹیسٹ کررہی ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ وارڈنز کو ادویات کی فراہمی اور علاج معالجہ کی دیگر سہولیات بھی مہیا کی جارہی ہیں۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ صحت مند فورس ہی محنت ،لگن اور ذمہ داری سے عوام کی خدمت کا فریضہ ادا کرسکتی ہے،وارڈنز کیلئے تفریحی مواقع اور باقاعدگی سے کھیلوں کے مقابلوں کا اہتمام بھی تواتر سے کیا جا رہاہے ۔سی ٹی او نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ شہریوں کی خدمت کو عبادت سمجھ کرادا کریں اور ٹریفک کی روانی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کارلائیں۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر