قبائلی علاقوں میں تعلیم ، صحت اور روزگار کی سہولیات فراہم کرکے ان کی محرومیوں کا ازالہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔شمالی وزیرستان کے عوام کی ملک میں امن کے قیام کی خاطر نقل مکانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اسد قیصر

منگل 13 جنوری 2015 15:57

پشاور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء) سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں تعلیم ، صحت اور روزگار کی سہولیات فراہم کرکے ان کی محرومیوں کا ازالہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔شمالی وزیرستان کے عوام کی ملک میں امن کے قیام کی خاطر نقل مکانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

سپیکر نے ان خیالات کا اظہار متاثرین شمالی وزیرستان کے 80 رکنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔وفد نے ان سے سپیکرچیمبر میں ملاقات کی سپیکر نے کہا کہ صوبائی حکومت قبائلی علاقوں میں بھی بلدیاتی انتخابات کرانے کی خواہاں ہے تاکہ وہاں کے عوام کی بنیادی ضروریات مقامی سطح پر فوری طور پر پوری کی جاسکیں ۔انہوں نے کہا کہ ایف سی آر قوانین میں بھی اصلاحات لانے کے لئے صوبائی حکومت کوشاں ہے تاکہ اس قانون سے عوام کو درپیش مشکلات کا اذالہ کیا جاسکے سپیکر نے کہا کہ صوبائی حکومت مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فاٹامیں میگاپراجیکٹس کا اجراء کیا جائے تاکہ علاقہ میں خوشحالی آنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع بھی ممکن بنائے جاسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے عوام نے اپنے علاقوں سے نقل مکانی کرکے نامساعد حالت کا مقابلہ کیا صرف اس لئے کہ ملک میں امن کا قیام ممکن بنایا جاسکے متاثرین کی اس قربانی کو پاکستانی عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں متاثرین کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ۔اس موقع پر قبائلی رہنما گل نعیم وزیرنے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہاکہ شمالی وزیرستان میں تعلیم ، صحت ، روزگار کے ضمن میں سہولیات پہنچانے کے علاوہ ایف سی آر (FCR ) میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ۔

قرارداد کے مطابق مختلف تعلیمی اداروں میں قبائلی نوجوانوں کا کوٹہ بڑھانے اور فاٹا میں یونیورسٹی کا قیام عمل میں لانے ،صحت کے شعبہ میں بی ایچ یو اور آر ایچ سی کو اپ گریڈ کرنے اورشمالی وزیرستان میں میڈیکل کمپلیکس کا قیام عمل میں لانے کے علاوہ علاقہ میں موجود قیمتی معدنیات سے استفادہ کرنے کے لئے میگاپراجیکٹس کا اجراء کرکے روزگار کے مواقع پیداکرنے کے مطالبات شامل تھے ۔

علاوہ ازیں قرارداد میں 1901 ء میں نافذ کئے گئے کالے قانون ایف سی آر میں اصلاحات لانے اور آئین کے آرٹیکل 246 اور 247 میں ترمیم کرکے فاٹا ممبران اسمبلی کو بھی قانون سازی کا حق دلانے کا مطالبہ بھی شامل تھا اس موقع پر سپیکر نے وفد کو یقین دہانی کروائی کے ان کے مطالبات کے حوالے سے مرکزی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط