عالمی ادارہ صحت کا 3 سال بعد کوویڈ ایمرجنسی ختم کرنے کا اعلان

کرونا وبا کی شدت کم ترین درجے پر آگئی، ہفتہ وار بنیاد پر ہونے والی اموات کی تعداد 1 لاکھ سے کم ہو کر 3500 رہ گئی، وبا کے باعث 3 سالوں میں اب تک 70 لاکھ اموات کی تصدیق ہوسکی

جمعہ 5 مئی 2023 20:33

عالمی ادارہ صحت کا 3 سال بعد کوویڈ ایمرجنسی ختم کرنے کا اعلان
نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی 2023ء) عالمی ادارہ صحت کا 3 سال بعد کوویڈ ایمرجنسی ختم کرنے کا اعلان، کرونا وبا کی شدت کم ترین درجے پر آگئی، وبا کے باعث 3 سالوں میں اب تک 70 لاکھ اموات کی تصدیق ہوسکی، ہفتہ وار بنیاد پر ہونے والی اموات کی تعداد 1 لاکھ سے کم ہو کر 3500 رہ گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ برائے صحت نے باضابطہ طور پر کووڈ وبا کی عالمی ایمرجنسی کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق تین سال بعد اب وائرس سے ہونے والی وبا کم ترین درجے پر ہے۔ جنوری 2021 میں وائرس سے ہر ہفتےمرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ تک تھی لیکن 24 اپریل کو یہ شرح گھٹ کر 3500 تک رہ گئی ہے۔ تاہم سربراہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈونوم گیبریسیئس نے کہا ہے کہ عالمی ایمرجنسی کے خاتمے کا یہ ہرگز مطلب نہیں ہے کہ کرونا ختم ہو چکا، اب بھی کرونا کے باعث ہر 3 منٹ میں ایک شخص کی موت واقع ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

کرونا کے باعث ہونے والی مجموعی اموات کے اعداد و شمار سے متعلق انہوں نے کہا کہ شاید دنیا بھر میں ہونے والی اموات 2 کروڑ تک ہوسکتی ہے لیکن اب تک 70 لاکھ اموات کی تصدیق ہوسکی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے بتایا کہ اس ضمن میں پندرہ اجلاس ہوئے اور اب اس اجلاس میں ہنگامی صورتحال کی کیفیت اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں تمام ڈیٹا اور معلومات کا بغور جائزہ لیا گیا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں کووڈ ویکسین کی 13 ارب سے زائد خوارکیں دی گئی ہیں۔ یہاں یاد رہے کہ 3 سال قبل کرونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے کر عالمی ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔ کرونا وبا نے پوری دنیا میں اپنا قہر ڈھایا، لاکھوں افراد اس وبا کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔ کرونا وبا نے عالمی معیشت کو بھی برح طرح ہلا کر رکھ دیا تھا، جس کے اثرات آج بھی قائم ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط