مچھلی کاگوشت زود ہضم ہونے کے ساتھ ساتھ شوگر اور دل کے امراض کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ہے ،محکمہ ماہی پروری

منگل 23 مئی 2023 11:41

مچھلی کاگوشت زود ہضم ہونے کے ساتھ ساتھ شوگر اور دل کے امراض کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ہے ،محکمہ ماہی پروری
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2023ء) حکومت مچھلی پال حضرات اور فش فارمرز کو تمام ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے تاکہ یہ افرادزیادہ سے زیادہ مچھلی پیدا کرکے اس کے گوشت کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہو سکیں۔ محکمہ ماہی پروری فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ مچھلی کاگوشت زود ہضم ہونے کے ساتھ ساتھ شوگر اور دل کے امراض کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ خوشحال پاکستان کیلئے محنتی کسانوں اور مویشی پال افراد کے ساتھ ساتھ مچھلی پال حضرات کی کاوشیں لائق تحسین ہیں لیکن روائتی ذرائع پر انحصارکے باعث وہ اپنی آمدنی میں اضافہ نہیں کر پارہے۔ انہوں نے بتایاکہ محکمہ نے فش فارمرز کیلئے مختلف سہولیات اور تکنیکی مشاورت کاآغاز کردیاہے جس کے باعث مچھلی فارموں سے زیادہ سے زیادہ مچھلی کی پیداوار حاصل کی جاسکے گی۔ انہوں نے کہاکہ ایسی بیکار، بنجر،کلراٹھی، ناقابل کاشت زمینیں جو کسی استعمال میں نہیں وہاں محکمانہ سفارشات کے تحت مچھلی فارم بنا کر اپنی آمدنی میں اضافہ کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں محکمہ کی ویب سائٹ www.punjabfisheries.gov.pk سے بھی معاونت حاصل کی جاسکتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی