ایم کیو ایم ہی آزادکشمیر کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے‘طاہر کھوکھر

وہ وقت دور نہیں جب آزادکشمیر کو بھی غریب اور متوسط طبقہ کی قیادت میسر آئے گی

اتوار 18 جنوری 2015 15:37

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء) ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر‘ جوائنٹ انچارج صوبائی تنظیمی کمیٹی محمد طاہرکھوکھر نے کہاایم کیو ایم ہی آزادکشمیر کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے ‘ وہ وقت دور نہیں جب آزادکشمیر کو بھی غریب اور متوسط طبقہ کی قیادت میسر آئے گی اور انہیں حقیقی معنوں میں دہلیز پرانصاف ملے گا ‘ آزادکشمیر کے عوام نعروں ‘ جھوٹ اور استحصال کی سیاست سے تنگ آ کر ایم کیو ایم اور قائد تحریک کی عملیت پسندی سے متاثر ہو کر حق پرستی کی جدوجہدمیں عملی طور پر شریک ہوچکے ہیں ‘ مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم آزادکشمیرکے پارلیمانی لیڈر طاہرکھوکھر نے کہا کہ کرپشن ‘ میرٹ کی پامالیاں‘ انصاف کی عدم فراہمی ‘ غربیوں کی تذلیل اور وسائل پرچند خاندانوں کا قبضہ عوام اب مزید برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں ‘ آزادکشمیر میں گزشتہ کئی برسوں سے عوام کے بنیادی حقوق سلب ہیں جس کی بنیادی وجہ روایتی ‘ موروثی اور استحصالی سیاستدان ہیں جنہوں نے نوکریوں‘کاروبار‘ ریاستی وسائل کو اپنے خاندانوں کیلئے وقف کر رکھا ہے اور آزادکشمیر کے 90 فیصد غریب اور متوسط طبقہ کے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ استحصالی نظام اب آخری سانسیں لے رہا ہے ‘ پورے ملک کی طرح آزادکشمیر میں بھی تبدیلی کی لہر چل پڑی ہے اب اسے روکنا کسی کے بس میں نہیں ہے ‘عوام جوق در جوق ایم کیو ایم میں شامل ہو رہے ہیں آئندہ انتخابات میں ایم کیوایم تمام حلقوں سے غریب اور متوسط طبقات سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوانوں کو سامنے لائے گی جو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے آزادکشمیر کی سیاسی تاریخ کا رخ پلٹ دیں گے ۔

طاہرکھو کھر نے کہا کہ آزادکشمیر کو اللہ تعالی نے بے پناہ وسائل سے نواز رکھا ہے ‘ ہمارے نوجوانوں صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں‘اگر قدرتی آبی ذخائر سے ہی فائدہ اٹھایاجاتاتو آج نہ صرف آزادکشمیر کے عوام لوڈشیڈنگ کا عذاب نہ جھیل رہے ہوتے بلکہ ہائیڈرل جنریشن سے ریاستی اربوں روپے کی آمدن حاصل کررہی ہوتی۔ جنگلات اور معدنیات جیسی دولت سے کسی نے فائدہ نہیں اٹھایابلکہ مراعات یافتہ طبقات‘ بااثر سیاسی ٹھیکیدار مسلسل آزادکشمیر کے جنگلات کا صفایا کر کے اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں یہی حالت معدنیات کا ہے قیمتی معدنیات بغیر پلاننگ کے چند لوگوں کے دیدی گئی ہیں جو انہیں اونے پونے بیچ رہے ہیں ۔

طاہرکھوکھر نے کہا کہ وہ مسلسل آزادکشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات پر زور دے رہے ہیں لیکن حکومت نے توجہ نہیں دی ‘ اگر آزادکشمیر میں سیاحت کو انڈسٹری کادرجہ دے کر سرمایہ کاری کی جائے تو چند سالوں میں کروڑوں ڈالر زرمبادلہ کمایاجاسکتا ہے اور ریاست میں بے روزگاری ختم ہو سکتی ہے ‘ انہوں نے کہاکہ اپنے حقوق کے حصول کیلئے اب عوام کو شعور کامظاہرہ کرناہوگا اور متوسط طبقہ کی باصلاحیت قیادت سامنے لانا ہو گی تاکہ انہیں انصاف مل سکے -

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی