صوبے بھر کی طرح ضلع قلات میں بھی تین روزہ پولیو مہم کا آغاز ہو چکا ہے،ڈپٹی کمشنر ، ضلع قلات،

قلات ڈسڑکٹ میں پانچ سال سے کم عمر کے 444723بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے جائیں گے،صلاح الدین نورزئی

منگل 20 جنوری 2015 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) صوبے بھر کی طرح ضلع قلات میں بھی تین روزہ پولیو مہم کا آغاز ہو چکا ہے ۔اس تین روزہ پولیو مہم کے دوران قلات ڈسڑکٹ میں پانچ سال سے کم عمر کے 444723بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے جائیں گے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر ، ضلع قلات صلاح الدین نورزئی نے پولیو مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں ضلع قلات کے تمام ضلعی آفیسران مقامی سیاسی جماعتون کے سربراہان اور بلدیاتی الیکشن میں کامیاب امیدواروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر قلات نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے اور اس کی وجہ سے انسان زندگی بھر کے لئے معذوری کا شکار ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے سلسلے میں آپ سب کو اپنا بھر پور کردار ادا کر نا ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ضلع قلات کے دیہاتوں میں تقریبا 40260اور شہری علاقے میں تقریبا 18833بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے جائیں گے۔ قلات کی3تحصیلوں 33یونین کونسل950 دیہات 29ویکسینیٹر اور 9ٹرانزٹ پوا ئنٹس میں پولیو ورکرز بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے گے۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر قلات صلاح الدین نورزئی نے اجلاس میں شریک تمام مکاتب فکر ، سیاسی پارٹیوں اور محکمہ صحت کے ضلعی آفیسران اور پولیو ورکرز کو اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر نے کے لئے کہا ۔تاکہ اس موذی مرض کا موثر تدارک کیا جاسکے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی