حکومت پا نچ سال تک کے بچوں کو پولیوکے وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کر رہی ہے،کمشنر کراچی

بدھ 21 جنوری 2015 14:38

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت پا نچ سال تک کے بچوں کو پولیوکے وائرس سے بچاؤ کیلئے ڈونرز اداروں این جی اوز اور متعلقہ ڈیپا رٹمنٹس کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہی ہے جبکہ اس اس سلسلے میں سیا سی ،سماجی اور مذہبی رہنما ؤ ں کے ساتھ ساتھ علاقے کی معزز شخصیا ت اور سوشل لیڈرز کا بھی بھر پور تعاون حاصل ہے ،ان خیالات کا اظہا رانھو ں نے یو نیسیف کی نئی پا کستان پو لیو کنٹری ٹیم سے کمشنر آفس میں ایک ملا قات کے مو قعہ پر کیا ،ٹیم کی قیا دت AIDANOLEARY کر رہے تھے ،جبکہ ان کے ہمراہ ڈاکٹر شوکت علی بھٹی اور دیگر بھی تھے ،اس مو قعہ پر ڈائر یکٹر میڈیا کمشنر کراچی شبیہ صدیقی اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل شاہ زیب شیخ بھی مو جو د تھے ،کمشنر کراچی نے یو نیسیف کی ٹیم کو تفصیلا ت سے آگاہ کیا کر تے ہو ئے کہا کہ گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ پو لیو وائر س کے خاتمے کیلئے ہر ممکناقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ وقتاًفوقتاً اجلاس کے ذریعے آگاہی حاصل کر تے رہتے ہیں جبکہ مسلسل رہنما ئی اور ہدایت بھی جا ری کر تے رہتے ہیں ،کمشنر کراچی نے کہا کہ یو نیسیف کی نئی ٹیم کو خوش آمدیدکہتے ہیں اور پو لیو وائر س کے خاتمے کیلئے حکومت کی جانب سے ہر قسم کی سپورٹ کی یقین دھا نی کر اتے ہیں ،جبکہ سیکو ریٹی کے حوالے سے بھی مو ثر اقدامات کو یقینی بنا یا جا ئیگا،کمشنر کراچی نے کہا کہ ہما ر ا مر کزی فوکس رفیوزل اور زیروپولیو وائر س ہیں ،کمشنر کراچی نے اس مو قعہ پر کہا کہ حالیہ جاری انسداد پو لیو مہم 19 سے 21 جنو ری کے دوران ڈسٹرکٹ ایسٹ ،ویسٹ اور ملیر میں جا ری ہے اس دوران 10لاکھ 46 ہزار 809 بچوں کو انسداد پو لیو ویکسین کا ٹارگٹ ہے ،چار روزہ انسداد پو لیو مہم میں 3229 مو با ئل ٹیمیں 708 ایریا انچارجز 110 یو سی ایم اوز حصہ لے رہے ہیں ،پو لیو مہم کے دوران ٹیلی شیٹ پر روزانہ شام کو عالمی ادارہ صحت ،یو نیسیف اور ٹی ایچ او کو مشترکہ طور پر دستخط کر نا ہو نگے ،کمشنر کراچی نے کہاکہ پو لیو مہم میں حصہ لینے والوں کی سیکو ریٹی اولین ترجیح ہے ،یو نیسیف کے ٹیم لیڈر ،نے اس مو قعہ پر کہا کہ پو لیو وائرس کے خاتمے کیلئے وزیر اعلی سندھ اور کمشنر کراچی کی کا وشیں اور اقدامات قابل تعریف ہیں جن کو یو نیسف قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،گیا رہ ہا ئی رسک یو سیز کے علاوہ کراچی کی زیادہ تر یو سیز میں انسداد پولیو کے حوالے سے حکومتی اقداما ت تسلی بخش ہیں ،سپر ہائی رسک یو سیز میں مزید مو ثر اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے پو لیومہم کے دوران ما نیٹرنگ سب سے اہم فیکٹر ہے ،میڈیاپو ری دنیا میں انسداد پو لیو مہم کو سپو رٹ کر تی ہے ،پا کستان میں بھی سوائے چند کے تمام میڈیا حکومت کی جانب سے جاری انسداد پو لیومہم کو بھر پو ر سپورٹ کر رہی ہے ملا قات کے مو قعہ پر کمشنر کراچی اور یو نسیف کی ٹیم کی جانب سے باہمی تعاون اور کراچی کو پو لیو فری وائر س بنانے کا عزم کیا گیا،کمشنر کراچی نے بتایا کہ انسداد پو لیو مہم کے دوران غفلت بر تنے اور لاپر واہی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران و ملا زمین کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے کیو نکہ پا کستان میں پولیو وائر س ملک و قوم کی بدنا می کا با عث بن رہا ہے اور ملک و قوم کی عزت پر کسی بھی قسم کا سمجھو تہ نہیں کیا جا سکتاہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط