27سے 30جنوری تک 2 لاکھ سے زائد بچو ں کو گھر گھر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا ئینگے ،کمشنر کراچی

جمعہ 23 جنوری 2015 16:56

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی 11ہائی رسک یوسیز میں 27سے 30جنوری کے دوران 5سال تک کے 2لاکھ 16ہزار807 بچوں کو گھر گھر پولیو سے بچاوٴکے قطرے پلوائے جائینگے 27جنوری سے 4روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 11ہائی رسک یوسیز میں 1375پولیس اہلکار اور 173رینجرز کے جوان سیکورٹی پر معمور ہونگے جبکہ 709موبائل ٹیمیں 150ایریا انچارجز اور 27یوسی ایم اوز ملا کر کل 883پولیو ورکرز اینڈ سپروائزر حصہ لینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلی سندھ کی جانب سے انسداد پولیو کے سلسلے میں سیکریٹری صحت ، کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس پر مشتمل اعلی سطحئی کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا ، اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی ون محمداسلم کھوسو ، ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جان محمد ، ڈپٹی کمشنر ایسٹ آغا پرویز ، ڈپٹی کمشنر کورنگی آصف جان صدیقی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ویسٹ سید شجاعت حسین ، ڈائریکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی ، ڈائریکٹرمیڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ڈاکٹر سلمہ کوثر ، ای ڈی او ہیلتھ کراچی ، پولیو کے حوالے سے فوکل پرسن ڈاکٹر امداد اللہ صدیقی کے علاوہ ہائی رسک یوسیز کے متعلقہ افسران بھی شریک تھے ، کمشنر کراچی نے اس موقعہ پر کہا کہ کراچی کی گیارہ ہائی رسک یوسیز جن میں خصوصی طور پر انسداد پولیو مہم جوکہ 27جنوری سے شروع کی جارہی ہے ان میں چکرا گوٹھ ، ریڑھی گوٹھ ، مظفر آباد کالونی ، مسلم آباد ، فردوس کالونی نمبر 2، گجرو 4(زون اے) گجرو 4(زون بی) گجرو 4(زون سی ) گجرو 4(زون ڈی ) گجرو 4(زون ای ) سونگل 5، منگھوپیر 8، چشتی نگر 7، اسلامیہ کالونی 9، اتحاد کالونی 2کی یوسیز شامل ہیں ، کمشنر کراچی نے کہا کہ حکومت اور خصوصاً وزیر اعلی سندھ خصوصی کمیٹی کو جو ٹاسک دیا ہے اس پر پورا اترنے اور بچوں کو پولیو جیسی مہلک اور موذی بیماری سے بچاوٴ کیلئے ضروری ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کیلئے قطرے پلوانے کا جو ہدف مقرر کیا گیا اسے سو فیصد مقرر کیا جائے ایک بچہ بھی پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پینے سے محروم رہ جاتا ہے تو اسکا مطلب ہے کہ دوسرے بچوں کیلئے خطرات موجود ہیں سینئر لیول پر سخت مانیٹرنگ رکھی جائے ، ٹیلی شیٹ کا روزانہ جائزہ لیا جائے ، عملے کی حاضری کو مکمل رکھا جائے اور سیکورٹی کے بغیر مہم کسی بھی صورت میں شروع نہ کی جائے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی