نوشکی،نذیربلوچ کی زیرصدارت بلوچستان نیشنل پارٹی کااجلاس ،

بلوچ قوم معاشی حوالے سے بدحالی کاشکارہے عوام نان شبینہ کے محتاج ہے لیکن حکمران طبقہ بلو چ قوم کے وسائل کا سودا کر رہے ہیں، ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی

ہفتہ 24 جنوری 2015 22:23

نوشکی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کااجلاس زیرصدارت نذیربلوچ منعقد ہواجس کے مہمان خاص بی این پی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزرڈاکٹرجہانزیب جمالدینی تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی نے کہاکہ بلوچ قوم معاشی حوالے سے بدحالی کاشکارہے عوام نان شبینہ کے محتاج ہے لیکن حکمران طبقہ بلو چ قوم کے وسائل کا سودا کر رہے ہیں ہر طرف لو ٹ مار کا سلسلہ جاری ہے حکمر انوں کو اس سلسلے میں صاحب اقتدارنے اس وجہ سے مکمل چوٹ دے رکھی ہے تاکہ ان کے ضمیر فروشی کے ذریعہ انھیں خامو ش کر کے بلوچستان کی سرزمین اور بلو چ وسائل کا سودا باز ی کیا جاسکے انہو ں نے کہاآج بھی آپریشن جاری ہے نوجو انو ں کو لاپتہ کیا جارہاہے تشدد زدہ لاشو ں کا ہر کھو نے میں ڈھیر لگائی جارہی ہے بلوچ قوم کے معاشی قتل عام کی خاطر بجلی کی بحران پید اکر دی گئی ہے اس سلسلے میں باقاعدہ منصوبہ بند ی کے تحت شارٹ فال کو کنٹرول کی کو شش نہیں کی جارہی ہے ماضی او رحال کے حکمر انو ں کی اداؤں کو دیکھ کرمستقبل میں بھی خیر کی تو قع نہیں کی جا سکتی ہے بلکہ ظلم کی شدت میں اضافہ کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے اس سلسلے میں یہ ضر وری ہے کہ پارٹی پر وگرام کو عوام تک پہنچانے کیلئے کا رکن وطنی جذبے اور دلفشانی کے تحت اپنا بھر پور کر دار ادا کر ے اجلاس سے بی این پی کے ضلعی صدرنذیر بلوچ ،سابق صدر عطاء اللہ مینگل ،احمد نواز بلوچ ،صاحب خان مینگل ،نصیب بلوچ ،حاجی میر بہادر خان مینگل ،حاجی وزیرخان مینگل اور عتیق بلوچ خطاب کیا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی