خالدہ ضیاء نے بیٹے کی وفات پر تعزیت کیلئے آنے والی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو گھر کے دروازے سے واپس بھیج دیا

خالدہ ضیاء کی طبیعت اپنے بیٹے کی موت کی خبر سنے کے بعد خراب ہے وزیر اعظم بعد میں آسکتی ہیں سیکرٹری اپوزیشن رہنما طریقہ سیاسی اقدار کے خلاف اور غیر انسانی عمل ہے سیکرٹری وزیر اعظم حسینہ واجد اقبال سبحان کی گفتگو

اتوار 25 جنوری 2015 12:52

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) بنگلہ دیش کی اپوزیشن رہنما خالدہ ضیاء نے بیٹے کی موت پر تعزیت کیلئے آنے والی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو گھر کے دروازے سے ملے بغیر واپس بھیج دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے ایک نجی ٹی وی چینل پر چلنے والی لائیو فوٹیج کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی گاڑی اور ان کی ہائی سیکورٹی اسٹاف کو ڈھاکہ کے ضلع گلشن میں خالدہ ضیاء کے آفس کے سامنے دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

اپوزیشن رہنما کے سیکرٹری شیمول بسواس کے مطابق خالدہ ضیاء کی طبیعت اپنے بیٹے کی موت کی خبر سنے کے بعد خراب ہے اور ان کو دوا دی گئی ہے جس سے وہ سو گئیں انھوں نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ اس وقت اپوزیشن رہنما سو رہی ہیں اور وہ بعد میں ان سے ملنے کیلئے آسکتی ہیں۔حسینہ واجد کے سیکرٹری اقبال سبحان چوہدری نے میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے اس موقع پر کہا کہ حسینہ واجد ایک وزیراعظم، رہنما اور ایک والدہ کی حیثیت سے تعزیت کرنے آئی ہیں اور پھر وزیراعظم نے وہاں پانچ منٹ انتظار کیا تاہم ان کو اندر جانے نہیں دیا گیا۔انھوں نے کہا کہ یہ طریقہ سیاسی اقدار کے خلاف اور غیر انسانی عمل ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی