یورپی پارلیمنٹ کے صدر مارٹن سخلٹز سے چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کی ملاقات،

یورپی پارلیمنٹ صدر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا، یورپی پارلیمنٹکی طر ف سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ

جمعہ 30 جنوری 2015 23:11

برسلز ،اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) یورپی پارلیمنٹ کے صدر مارٹن سخلٹزنے بیلجیم کے شہر برسلز میں چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری سے ملاقات کے دوران یورپی پارلیمنٹ کی طر ف سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ۔ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے یورپین پارلیمنٹ کے صدر کو پاکستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں اشد ضروری ہیں ۔

یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری ان دنوں برسلز کے دورے پر ہیں اور پاکستانی وفد جس میں سینیٹر ز روبینہ عرفان، ہیمن داس اور امرجیت شامل ہیں کی قیادت کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ کا یہ دورہ مئی 2014 کے انتخابات کے بعد یورپین پارلیمنٹ کی نئی سیاسی قیادت سے اعلیٰ سطح پر پہلا رابطہ ہے ۔یورپین پارلیمنٹ کے صدر نے ایشیائی پارلیمنٹ کے قیام کے سلسلے میں چیئرمین سینیٹ کی کاوشوں کوسراہا اور اس سلسلے میں یورپین یونین اور بیلجیم کی پارلیمنٹ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔

دونوں پارلیمانی رہنماؤں نے پاکستان اور یورپین یونین کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا ۔ بعدازں بیلجیم میں تعینات پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے چیئرمین سینیٹ اور اُن کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جس میں پورپین پارلیمنٹ کے اراکین ، پورپین کمیشن اور تھنک ٹینکس کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی پورپین پارلیمنٹ میں ملاقات کے بعد چیئرمین سینیٹ نے پورپین پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چیئرمین سجاد کریم اور پورپی پارلیمنٹ کے رکن افضل خان سے بھی ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال اور اہم معاملات زیر بحث آئے ۔چیئرمین سینیٹ اپنے اس دورے کے دوران یورپ کے ادارہ برائے ایشین سٹڈیز میں ایک اہم لیکچر بھی دیں گے جس میں وہ امن اور ترقی کے حوالے سے پاکستان کے ویژن پر شرکاء کو تفصیلی آگاہ کریں گے جبکہ بیلجیم کی سینیٹ کی صدر سے بھی ملاقات کریں گے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی