آلودہ خون کی خرید وفروخت کرنے والے موت کے سوداگروں سے کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی، خواجہ عمران نذیر ،

حکومت پنجاب نے مختلف عالمی اداروں کے تعاون سے بلڈ ٹرانسفیوژن کے شعبے میں بہتری لانے کے لیئے نمایاں عملی اقدامات اٹھائے ہیں،پنجاب کے پارلیمانی سیکرٹری صحت کاہولی فیملی ہسپتال میں ورکشاپ سے خطاب

پیر 2 فروری 2015 19:01

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری 2015ء) پنجاب کے پارلیمانی سیکرٹری صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ آلودہ خون کی خرید وفروخت کرنے والے موت کے سوداگروں سے کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی ․ انہو ں نے کہا کہ قانون کے تحت اس جرم کے مرتکب عناصر کو تین سال قید اور پندرہ ہزار روپے جرمانہ کی سزائیں دی جا سکتی ہیں․ایڈز , ہیپا ٹائٹس اور دیگر مہلک جان لیوا بیماریوں کا وائرس آلودہ خون کے ذریعے صحت مند انسانوں میں منتقل ہو رہا ہے ․ اس گھناؤنے دھندے میں ملوث انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں․ انہو ں نے یہ بات ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں بلڈ ٹرانسفیوژن انسپکٹرز کی ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ․ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی ڈاکٹر جعفر سلیم اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہولی فیملی ہسپتال بلڈ ٹرانسفیوژن آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر فیصل اور دیگر اداروں کے بلڈ ٹرانسفیوژن افسران موجود تھے ․ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کو دوبارہ فعال بنا کر بلڈ ٹرانسفیوژن انسپکٹرز اور اس شعبے سے منسلک ڈاکٹروں او رطبی عملے کی تربیت کا ہمہ گیر پروگرام شروع کر دیا گیا ہے جس کا مقصد مریضوں کو جراثیم سے پاک صاف ستھرے خون کی فراہمی یقینی بنانا ہے ․ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر صحت کے شعبے میں بنیادی سہولیات عام کرنے کے ساتھ ساتھ مہلک امراض کی روک تھام اور آلودہ خون کی خرید و فروخت کی روک تھام کے لیئے بھی سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں․ اور اس امر کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ بلڈ آرڈیننس 1999 کی خلاف ورزی کے مرتکب بلڈ بنک مالکان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے ․ جنہیں بغیر ٹیسٹ شدہ آلودہ خون کی تجارت پر تین سال قید اور پندرہ ہزار روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے ․ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے مختلف عالمی اداروں کے تعاون سے بلڈ ٹرانسفیوژن کے شعبے میں بہتری لانے کے لیئے نمایاں عملی اقدامات اٹھائے ہیں اور ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں․ اور اس سلسلے میں مختلف شہروں میں تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ جاری ہے انہو ں نے کہا کہ پاکستان میں اس شعبہ کے ماہرین جراثیم سے پاک صاف خون کی فراہمی یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں․قبل ازیں سیکرٹری پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی ڈاکٹر جعفر سلیم نے بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی اور تربیتی پروگراموں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا․ انہوں نے بتایا کہ غیر رجسٹرڈ بلڈ بینکس کے خلاف بلا تخصیص کاروائی کی جائے گی․ اور صحت عامہ کا تحفظ ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا․ ورکشاپ کے دوران بلڈ ٹرانسفیوژن کی ماہر ڈاکٹر علینا نے انتقال خون سے متعلق مختلف امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور اس شعبے سے متعلق نمایاں پہلووں پر روشنی ڈالی․ اس موقع پر ڈاکٹر جویریہ اور مسٹر پال نے بھی بلڈ ٹرانسفیوژن سے متعلق ماہرانہ آراء کا اظہار کیا ․ بعد ازاں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری صحت نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے․

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی