پاکستان میں سالانہ فی کس سبزیوں کا استعمال 50 کلو جبکہ دیگر ممالک میں اوسطاً 105 کلوگرام سبزیاں استعمال کی جاتی ہیں، ماہرین زراعت

منگل 12 ستمبر 2023 12:15

پاکستان میں سالانہ فی کس سبزیوں کا استعمال 50 کلو جبکہ دیگر ممالک میں اوسطاً 105 کلوگرام سبزیاں استعمال کی جاتی ہیں، ماہرین زراعت
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2023ء) جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے بتایاکہ پاکستان میں سالانہ فی کس سبزیوں کا استعمال صرف 50کلو گرام ہے جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں ہر شخص سالانہ اوسطاً 105 کلوگرام سبزیاں استعمال کرتا ہے نیز طبی نقطہ نگاہ سے ہر شخص کیلئے سال میں کم از کم 73 سے 80 کلوگرام سبزیوں کااستعمال ضروری ہے۔

انہوں نے بتایاکہ چین میں شرح امراض نہ ہونے کے برابرہے کیونکہ چین میں تقریباً ہر شخص سال میں 311 سے 315 کلو گرام سبزیاں استعمال کرتا ہے جس کے باعث ان میں بیماریوں کی شرح بہت کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت، زرعی ماہرین اور کاشتکار ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں لہٰذا شعبہ زراعت، توسیع و ریسرچ ڈیپارٹمنٹ، زرعی ماہرین کے تعاون سے کاشتکاروں کے مسائل حل کر کے زرعی شعبے کو ترقی دی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت صوبہ بھر میں کچن گارڈننگ کے فروغ کیلئے بھر پور اقدامات کر رہا ہے جس سے عوام کو سستی، تازہ و معیاری سبزیاں میسر آسکیں گی۔ انہوں نے بتایاکہ گھریلو سطح پر سبزیاں کاشت کر کے سبزیوں پر اٹھنے والے اخراجات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ وہ کاشتکارو ں کی رہنمائی اور انہیں جدید ٹیکنالوجی سے مستفید کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط