صوبے میں پولیو کے تدارک کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے،رحمت صالح بلوچ

جمعرات 12 فروری 2015 22:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء ) صوبائی وزیرصحت رحمت صالح بلوچ نے کہاہے کہ صوبے میں پولیو کے تدارک کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈی جی ہیلتھ آفس میں شہیدہونے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لواحقین کوچیک تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ آئندہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے پولیو ورکرز کوپورے صوبے میں ترجیحی بنیادوں پر فول پروف سیکورٹی کی فراہمی کویقینی بنایاجائیگا تاکہ پولیو ورکرز بلاخوف وخطر پولیو جیسی مہلک بیماری کے خلاف ویکسینیشن کاسلسلہ جاری رکھ سکیں ۔

انہوں نے شہید ہونے والی خواتین پولیوورکرز کے لواحقین سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ شرپسندوں کی اس طرح کی بزدلانہ کاروائی کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں پورے صوبے سے پولیو کاخاتمہ شامل ہے۔

(جاری ہے)

پولیو ورکرز ہمارے بچوں کوپولیو کی مہلک بیماری سے بچانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں کیونکہ پولیو کے خلاف پورے ملک میں حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے تاکہ ہمارا ملک اس خطرناک بیماری سے پاک ہوسکے۔

انہوں نے پولیوورکرز انسانی خدمت کرتے ہیں اوراس خطرناک بیماری سے بچوں کواپاہج ہونے کو بچاتے ہیں ایک پولیوزدہ اپاہج بچہ گھرمیں والدین اورمعاشرے پربوجھ ہوتاہے،انہوں نے اس موقع پر کہاکہ ہمارے مذہب اسلام اورقبائلی روایات بھی خواتین پرحملہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔اس موقع پر مذہبی سکالر ڈاکٹرعطاء الرحمن نے اپنے خطاب میں کہاکہ اسلام ہمیں سلامتی اخوت اوربھائی چارے کادرس دیتاہے انہوں نے کہاکہ اسلام میں خواتین کااہم مقام ہے۔

اسلام کی تاریخ میں کبھی بھی خواتین اوربچوں کوقتل نہیں کیاگیا،اس موقع پر مولاناانوارالحق حقانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام میں انسان پر ظلم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انسان اللہ کی مخلوقات میں اشرف مخلوق ہے اس لئے اسلام میں ایک انسان کاقتل پوری انسانیت کاقتل ہے۔آخرمیں صوبائی وزیر نے شہید ہونے والی خواتین پولیوورکرز کے لواحقین میں 20,20لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے۔اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ ڈاکٹرفاروق اعظم جان، صوبائی کوآرڈینیٹر ایم این سی ایچ ڈاکٹرواحد بلوچ اوردیگر حکام بھی موجودتھے

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط