خیبر پختونخوا اور ملحقہ قبائلی علاقوں میں پولیو کے خاتمے کیلئے صحت کا اتحا د کینام سے جامع اور موثر مہم کا آغاز کیا گیا

جمعہ 13 فروری 2015 23:21

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء ) خیبر پختونخوا اور ملحقہ قبائلی علاقوں میں پولیو کے خاتمے کیلئے صحت کا اتحا د کے نام سے ایک جامع اور موثر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ۔ تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے جمعہ کے روز پولیس سروسز ہسپتال پشاور میں اس مہم کاباقاعدہ افتتاح کیا ۔ سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر ، صوبائی وزراء شہرام ترکئی عاطف خان اور عنایت اللہ کے علاوہ ممبران صوبائی اسمبلی،متعلقہ حکام ، عالمی ادارہ صحت اور یونسیف کے نمائندوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے اس مہم کو نہ صرف خیبر پختونخو ا اور فاٹا بلکہ پورے ملک سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مہم صوبائی ووفاقی دونوں حکومتوں کی ایک مشترکہ کاوش ہے وفاقی حکومت سے بہت سارے سیاسی اختلافات کے باوجود اس کام کے لئے دونوں متحد اور پر عزم ہیں کیونکہ یہ ہمارے بچوں کی صحت اور مستقبل کا معاملہ ہے جس پر ہم تمام تر سیاسی اختلافات کو بھلا کر کام کریں گے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے اور اس کے مطلوبہ اہداف کے حصول کے لئے گورنر خیبر پختونخوا اور پاک فوج کی مکمل تعاون صوبائی حکومت کے ساتھ ہے ۔ اس کے علاوہ یونیسیف ، ڈبلیو ایچ او، بل گیٹ فاؤنڈیشن اور متحدہ عرب امارات کی حکومت بھی اس سلسلے میں تعاون کر رہی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ پولیو کا معاملہ پورے ملک کے لئے انتہائی سنگین نوعیت کا مسئلہ ہے اگر ہم اس پر بروقت قابو نہ پا سکے۔

تو ہماری افرادی قوت کی بیرون ملک جانے میں بہت زیادہ مشکلات پیش آئیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ صحت کا انصاف پروگرام پوری دنیا میں کامیاب ترین پروگرام تسلیم کر لیا گیا ہے چونکہ مذکورہ پروگرام صرف خیبر پختونخوا تک محدود تھا اور بد قسمتی سے محلقہ قبائلی علاقوں سے یہاں پر لوگوں کی آمد و رفت اور خصوصاً آئی ڈی پیز کی وجہ سے یہ وائرس یہاں پھیلتا رہا ہے اس لئے اس بار ایک مکمل منصوبہ بندی کے تحت صحت کا اتحاد پروگرام بیک وقت صوبے اور محلقہ قبائلی علاقوں میں شروع کیا جارہا ہے ۔

اس موقع پر صحت کا اتحاد مہم کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دیتے ہوئے متعلقہ حکام نے بتایا کہ یہ مہم اس سال 15مئی تک جاری رہی گی ۔ جس میں پولیو ویکسینیشن کے کل سات مرحلے ہونگے۔ پہلے مرحلے میں یہ مہم صوبے کے بارہ اضلاع پشاور، نوشہرہ ، مردان ، چارسدہ ، صوابی ،کوہاٹ، لکی مروت ، ہنگو ،کرک ،بنوں ،ڈئی آئی خان اور ٹانک جبکہ فاٹا کے تین ایجنسیوں جنوبی وزیر ستان، شمالی وزیر ستان خیبر ایجنسی میں شروع کیا جائے گا۔

جس میں کل پانچ ماہ تک 3.56ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔ پولیو ویکسینیشن کے علاوہ اس مہم کے دوران خسرہ اور اسہال سمیت نو مختلف مہلک بیماریوں کے تدارک پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی،جس کے لئے مختلف جگہوں پر ہیلتھ کیمپس قائم کئے جائیں گے۔ صوبے کے تمام داخلی و خارجی مقامات پر پولیو ویکسینیشن کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے ۔ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے منتخب عوامی نمائندوں ، علمائے کرام ، رضاکاروں اور میڈیا کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے