صوبے بھر میں 155 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

راولپنڈی میں 65، لاہور میں 63 ، ملتان میں 9 مریض سامنے آئے

پیر 25 ستمبر 2023 12:28

صوبے بھر میں 155 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2023ء) 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 155 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 3677 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں گزشتہ روز65، لاہور میں 63 ، ملتان میں 9 ،فیصل آباد میں 6 ،گوجرانوالہ اور اٹک میں4 ،4شیخوپورہ میں 2،چکوال اور اوکاڑہ میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض سامنے آیا۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 135 مریض زیر علاج ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu