حکومت جاپان کی طرف سے پاکستان میں سماجی ترقی کے مختلف منصوبوں کیلئے 36 ملین مالی امداد کی فراہمی ،

پاکستان کے دیہی علاقوں میں صحت، پانی اور انفراسٹرکچر کی سہولیات تک رسائی کو بہتر بنایاجائے،جاپانی سفیر

پیر 16 فروری 2015 19:25

ا سلا م آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) حکومتِ جاپان نے پاکستان کی چار غیر سرکاری تنظیموں کو ملک کے پسماندہ علاقوں میں سماجی ترقی کے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے مجموعی طور پر 36 ملین روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس ضمن میں آج باضابط طور پر جاپانی سفیر کی رہائش گاہ پر پاکستان میں جاپان کے سفیر جناب ہروشی اِنو ماتا او ر چاروں این جی اوز کے سربراہان نے معائدوں پر دستخط کیے اور دستاویزات کا تبادلہ بھی کیا۔

حکومتِ جاپان کی طرف سے مالی امداد حاصل کرنے والی اِن چار این جی اوز کے نام یہ ہیں: امیر بیگم ویلفیئر ٹرسٹ، المجتباع ڈویلپمنٹ نیٹ ورک، کمیونٹی ڈویلپمنٹ اینڈ انٹی ٹی بی پروگرام اور اوبید نور ویلفیئر ایسوسی ایشن ۔

(جاری ہے)

امیر بیگم ویلفیئر ٹرسٹ کو دی جانے والی مالی امداد US$ 82282 سے ضلع اوکاڑہ کے دیہی علاقوں میں 6 واٹر فلٹر پلانٹس لگائے جائیں جہاں گے کے مکین پینے کا صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہیں ۔

المجتباع ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کو دی جانے والی مالی امداد US$ 78833 سے ضلع مظفر آباد کے مضافاتی علاقوں میں پانی کی فراہمی اور حفظانِ صحت کے نظام میں بہتری لائی جاے گی۔ کیمیونٹی ڈویلپمنٹ اینڈ انٹی ٹی بی پروگرام کو دی جانے والی مالی امداد US$ 98138 سے ضلع نارووآل کے ایک دیہات میں سٹرک کی تعمیر کی جائے گی تاکہ لوگوں کی آمدورفت میں آسانی ہو۔ اوبید نور ویلفئیر ایسوسی ایشن کو دی جانے والی مالی امداد US$ 101697 سے ضلع میانوالی کے پسماندہ علاقے میں میٹرنٹی اینڈ ایمرجنسی ہسپتال کی تعمیر کی جائے گی۔

جاپان کے سفیر ہروشی اِنوماتا نے اِس موقع پر خطاب کرتے ہوے پاکستان کے دیہی علاقوں میں صحت، پانی اور انفراسٹرکچر کی سہولیات تک رسائی کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنھوں نے اِس اُمید کا اظہار کیا کہ موجودہ منصوبے نہ صرف حکومتِ پاکستان کی دیہی اور شہری علاقوں میں تفاوت و تفریق کو ختم کرنے کے مقصد میں معاون ثابت ہوں گے بلکہ اِس سے جاپان اور پاکستان کے لوگوں کے مابین دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی ۔

گزشتہ ہفتے تعلیم کے شعبے میں بہتری سے متعلق تین منصوبوں پر دستخط کیے گئے ۔ اِس کے علاوہ ستمبر سے نومبر 2014 تک تعلیم، انفراسٹرکچر اور صحت کے آٹھ منصوبوں پر پہلے ہی دستخط ہو چکے ہیں۔ جاپان کے موجود ہ مالی سال (جو پچھلے اپریل میں شروع ہوتا ہے) میں حکومتِ جاپان نے مجموعی طور پر پاکستانی غیر سرکاری تنظیموں کو US$ 1386114 کی مالی امداد فراہم کر چکی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی