برسوں سے پاکستان کی بجائے حکمران طبقہ اور انکے خاندان دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر رہے ہیں ‘جمشید اقبال چیمہ،

” تجربہ کار “ حکمرانوں کی ساری توجہ صرف ان منصوبوں پر مبذول ہے جن میں سے انہیں حصہ ملتا ہے ‘ مرکزی رہنما پی ٹی آئی

ہفتہ 21 فروری 2015 18:34

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ بطور قوم ہمارا المیہ ہے کہ 68برسوں سے پاکستان کی بجائے صرف حکمران طبقہ اور انکے خاندان دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر رہے ہیں ، عوام اپنے حقوق اور اس ملک کی ڈوبتی نبض کو بحال کرنے کیلئے بیدار نہ ہوئے تو ہماری آنے والی نسلیں بھی مٹھی بھر اشرافیہ کے چنگل سے آزاد ی حاصل نہیں کر سکیں گی ۔

گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ” تجربہ کار “ حکمرانوں کی ساری توجہ صرف ان منصوبوں پر مبذول ہے جن میں سے انہیں حصہ ملتا ہے جبکہ تعلیم ، صحت سمیت دیگر اہم شعبوں کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

حکمران تعلیم کے شعبے میں ترقی کا ڈھنڈورا تو پیٹتے ہیں لیکن اعدادوشمار اسکے برعکس ہیں ، پونے تین کروڑ بچے ایسے ہیں جنہیں سکول میں ہونا چاہیے لیکن وہ غربت کے باعث چائلڈ لیبر کرنے پر مجبور ہیں ۔

یہ کیسی گڈ گورننس ہے کہ مریض جو صحتیاب ہونے کیلئے ہسپتالوں سے ادویات لے کر جاتے ہیں لیکن وہ اسکے استعمال سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ عمران خان کی تحریک نے عوام کو شعور دیا ہے اب عوام کو عملی طور پر میدان میں آنا ہوگا ، اگر عوام اب بھی بیدار نہ ہوئے تو ہماری آنے والی نسلیں بھی مٹھی بھراشرافیہ کے چنگل سے آزادی حاصل نہیں کر سکیں گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط