تمام ریجنز اور اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں پولیس سہولت ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ ،

کنٹرول روم کسی بھی مریض افسر ، ملازم یا اہلکار کو براہِ راست فون کرکے علاج معالجے کے بارے میں فیڈ بیک لے سکے گا‘ آئی جی مشتاق سکھیرا

جمعرات 26 فروری 2015 20:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) جونےئر پولیس ملازم اور اہلکار حقیقی معنوں میں ہمارا سرمایہ ہیں اور اس فائیٹنگ فورس کی ویلفےئر خصوصی طور پر صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ کسی طور پیچھے نہیں رہے گااور یہی وجہ ہے کہ انہیں طبی سہولیات کی بروقت فراہمی اور اس سلسلے میں درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے تمام ریجنز اور اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں پولیس سہولت ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب، مشتاق احمد سکھیرا نے ان خیالات کا اظہار سنٹرل پولیس آفس لاہور میں پولیس ویلفےئر کے بارے میں بلائی جانے والی ایک میٹنگ کے دوران کیا۔اس سلسلے میں تمام فیلڈ افسران کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں سرکاری ہسپتالوں میں دو پولیس اہلکاروں پر مشتمل ہسپتالوں کی انتظامیہ کی رضامندی سے Main Enterancesپرایک Facilitation Deskقائم کریں جو ہسپتالوں کی انتظامیہ کے ساتھ مستقل رابطے میں رہیں گے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ یہ ڈیسک سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز/سپیشلسٹس کا مکمل ریکارڈ رکھیں گے تا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ان کے ساتھ فوری رابطہ ممکن ہو سکے۔اس کے علاوہ کسی بھی اہلکار کی سرجری کی صورت میں تمام دفتری کاروائیوں کو مکمل کرنااورفوری آپریشن کی صورت میں فیلڈ افسران سے مالی امداد کی منظور ی کے علاوہ حاضر اور ریٹائرڈ اہلکاروں کے اہلخانہ کے علاج معالجہ کے لئے تمام دستاویزات کا ریکارڈ رکھنااور ادویات کی عدم فراہمی کے سلسلے میں اقدامات کرنا ڈیسک کی ذمہ داریوں میں شامل ہو گا۔

فیلڈ افسران کو یہ ہدایت بھی جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں کم از کم ASIیا اس سے اوپر کے رینک کا فوکل پرسن نامزد کر کے لسٹ سی پی او میں بھجوائیں جو سنٹرل پولیس آفس میں قائم کیے گئے پولیس ویلفےئر کنٹرول روم کے ساتھ مستقل رابطے میں رہیں گے۔ سی پی او میں یہ روم ایک ڈی ایس پی اور تین ASIsپر مشتمل ہو گا جو براہِ راست انسپکٹر جنر ل پولیس کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔اس کے علاوہ ویلفےئر کنٹرول روم کسی بھی مریض افسر ، ملازم یا اہلکار کو براہِ راست فون کرکے علاج معالجے کے بارے میں فیڈ بیک لے سکے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی