جہلم میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز ، دولاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم

پیر 27 نومبر 2023 17:17

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 نومبر2023ء) جہلم میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز ، دو لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور ممتاز روحانی شخصیت بابا عرفان الحق نے خانہ بدوشوں کی بستی اور ڈسٹرکٹ پبلک سکول سے مہم کا افتتاح کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں دو لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے تین روزہ مہم کا آغاز دریائے جہلم کنارے خانہ بدوشوں کی بستی سے کیا گیا جہاں محکمہ صحت کے زیر اہتمام خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے بچوں کو اپنے ہاتھ سے قطرے پلا کر افتتاح کیا ۔

محکمہ صحت نے ڈی سی جہلم اور معززین شہر کو بریفنگ میں حالیہ تین روزہ مہم بارے آگاہی دی ۔

(جاری ہے)

جس پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع جہلم کی حدود میں ہر پانچ سال سے کم عمر بچے کو قطرے پلانا قومی فریضہ ہے ہماری یہ کوشش ہونی چاہیے کہ کوئی ایک بچہ بھی اس ویکسین سے محروم نہ رہے ۔ بعد ازاں ڈی سی جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق اور بابا عرفان الحق نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا اس موقع پر روحانی شخصیت پیر عرفان الحق نے کہا کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کا کام نہ صرف قومی فریضہ ہے بلکہ یہ ایک پوری نسل کو عمر بھر کی محتاجی سے بچانے کا بھی ذریعہ ہے محکمہ صحت کے جو اہلکار اس مہم میں شریک ہیں وہ اپنی نوکری کے ساتھ انسانی بھلائی کے کام پر اجر کے مستحق ہیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط