بہتر حکومتی حکمت عملی ،خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کی مخالفت میں کمی

ہفتہ 21 مارچ 2015 11:26

بہتر حکومتی حکمت عملی ،خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کی مخالفت میں کمی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء ) خیبر پختونخوا میں محکمہ صحت کے حکام نے کہاہے کہ بہتر حکومتی حکمت عملی کے باعث گذشتہ چند ماہ کے دوران صوبہ بھر میں انسدادِ پولیو کے قطروں سے انکار کرنے والے والدین کی تعداد میں 50 سے 60 فیصد تک کمی آئی ۔پشاور میں انسداد پولیو کیلئیبنائے گئے وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مانیٹرنگ سیل سے جاری والے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال صوبے بھر انسدادِ پولیو کے قطروں سے انکار کرنے والے والدین کی تعداد 47000 رہی تھی۔

تاہم حالیہ چند مہنیوں کے دوران اس تعداد میں کافی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔مانیٹرنگ سیل کے مطابق رواں برس جنوری میں انکاری کیسز کی تعداد 34993 رہی ، فروری میں23087 اور مارچ کے مہینے میں یہ مزید کم 15074 تک آئی ہے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا میں ہر مہم کے دوران 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جاتے ہیں۔پشاور میں پولیو پروگرام آفیسر ڈاکٹر سلیم کا کہنا ہے کہ بہتر حکومتی حکمت عملی کے باعث پولیو سے انکار کرنے والے بچوں کی تعداد رفتہ رفتہ کم ہورہی ہے۔

پہلی مرتبہ حکومت نے تمام اضلاع کی سطح پر مقامی عمائدین اور بااثر افراد پر مشتمل جرگے تشکیل دیے ہیں جن کا کام انکار کرنے والے والدین سے مقامی روایات کے مطابق بات کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور بین الاقوامی ادارے بڑی سنجیدگی اور تن دہی سے مل کر کام کررہی ہے جس سے اس موذی مرض کو قابو کرنے میں کامیابی مل رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ جو والدین بچوں کو پولیو قطرے دینے سے انکار کرتے ہیں ان سے پولیس اور جرگہ کے ذریعے سے بات چیت کی جاتی ہے اور اب تک اس حکمت عملی کے بڑے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی