بند کریں
صحت صحت کی خبریںجماعت اسلامی کی مہم نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں، عوام آزمائے چہرے دوبارہ نہیں آزمائینگے، ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 24/03/2015 - 18:43:00 وقت اشاعت: 24/03/2015 - 18:41:52 وقت اشاعت: 24/03/2015 - 16:32:20 وقت اشاعت: 24/03/2015 - 16:15:39 وقت اشاعت: 24/03/2015 - 16:15:02 وقت اشاعت: 24/03/2015 - 16:07:03 وقت اشاعت: 24/03/2015 - 16:06:27 وقت اشاعت: 24/03/2015 - 16:06:26 وقت اشاعت: 24/03/2015 - 16:06:26 وقت اشاعت: 24/03/2015 - 14:18:30 وقت اشاعت: 24/03/2015 - 13:58:42

جماعت اسلامی کی مہم نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں، عوام آزمائے چہرے دوبارہ نہیں آزمائینگے، انجینئر نعمان اکرم

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نامزد امیدوار انجینئر نعمان اکرم جرال نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی مہم نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں عوام آزمائے ہوئے چہروں کو دوبارہ نہیں آزمائیں گے مومن ایک سوراخ سے دو بار ڈسا نہیں جاتا عوام 29مارچ کو جماعت اسلامی کے حق میں ووٹ دے کر تبدیلی کا آغاز کریں اس نظام اور قیادت کے ہوتے ہوئے عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے ان خیالات کااظہار انہوں نے انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر ضلع مولانا عتیق الرحمن،سابق امیر ضلع راجہ الطاف،چوہدری سعود اقبال ،ایوب مسلم ،ڈاکٹر ریاض،کمانڈر عبدالعزیز سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا انجینئر نعمان اکرم جرال نے کہا کہ میرپور شہر کو یورپ سے ترقی میں آگے ہونا چاہیے تھا مگر ہمارے روایتی اور کرپٹ سیاست دانوں نے جان بوجھ کر اس شہر کو پیچھے رکھا اور یہاں کے عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیلا یہاں کے عوام نے دو مرتبہ اپنے آباؤ اجداد کی قبریں ڈبوئیں مگر ان نا اہل حکمرانوں نے ان کے مسائل بھی حل نہیں کیے انہوں نے کہا کہ میرپور کے غیور عوام تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں گے یہاں سے ہم تبدیلی کاآغاز کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی وہ کام کیے ہیں جو حکومتیں نہیں کر سکی ہیں اگر ہمیں حکومت اور اختیارات عوام دیں تو ہم ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کر کے ایک ایسا نظام لائیں گے جس میں عوام کو انصاف دہلیز پر ملے گا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی نے نوجوانوں پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے ٹکٹ دیا ہے میں اہل میرپور کے نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ میرا ساتھ دیں تاکہ ہم نوجوان مل کر آزاد خطے کی تقدیر بدلیں۔

24/03/2015 - 16:07:03 :وقت اشاعت