ملک میں بجلی کی پیداوار میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 0.5 فیصد کی کمی ریکارڈکی

منگل 19 مارچ 2024 12:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) ملک میں بجلی کی پیداوار میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ نیپرااور عارف حبیب ریسرچ کی طرف سے مرتب کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر فروری 2024 تک کی مدت تک ملک میں 84427گیگاواٹ آورزبجلی کی پیداوار حاصل ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.5 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 84840 گیگاواٹ آورزبجلی کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔ فروری 2024 میں ملک میں7130 گیگاواٹ آورزبجلی کی پیداوار حاصل ہوئی جو گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 8.1 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال فروری میں ملک میں 7755 گیگاواٹ آورزبجلی کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

جنوری کے مقابلہ میں فروری میں بجلی کی پیداوا میں ماہانہ بنیادوں پر 14.2 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ۔

جنوری میں ملک میں 8314 گیگاواٹ آورزبجلی کی پیداوار حاصل ہوئی جو فروری میں کم ہو کر 7130 گیگاواٹ آورزہو گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں پن بجلی سے 26950، نیوکلیئر 14684، آر ایل این جی 14755، کوئلہ 10593، گیس 7394، درآمدی کوئلہ 3982، ہوا 2489، شمسی 564،ہائی سپیڈڈیزل108 اور فرنس آئل سے 2103 گیگاواٹ آورزبجلی کی پیداوار حاصل ہوئی۔ اعدادوشمار کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار میں پن بجلی کاحصہ 31.9فیصد، نیوکلیئر 17.4فیصد، آر ایل این جی 17.5 فیصد، کوئلہ 12.5فیصد، گیس 8.8فیصد، درآمدی کوئلہ 4.7فیصد،ہوا 2.9فیصد، شمسی 0.7فیصد اور فرنس آئل 2.5فیصدبجلی حاصل ہوئی۔\395

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی