معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

شبیر منشاء کی تجربے اور شاندار قائدانہ صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بہترین انتخاب ہے، عاطف اکرام شیخ

بدھ 17 اپریل 2024 20:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے معروف صنعتکار اور ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر شبیر منشاء چھرہ کو سال 2024-25کے لیے ایف پی سی سی آئی کی پاکستان چائنا بزنس کونسل کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے شبیر منشاء چھرہ کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شبیر منشاء کے تجربے اور شاندار قائدانہ صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بہترین انتخاب ہے۔

شبیر منشاء چھرہ ایف بی آر،محکمہ کسٹمز ، پورٹ اینڈ شپنگ کے حوالے سے مسائل کو حل کرانے میں کمال مہارت رکھتے ہیں۔انہوں نے بطور کنوینیر ایف پی سی سی آئی کسٹمزویلیو ایشن کمیٹی برآمدکنندگان اور درآمدکنندگان کو محکمہ کسٹمز اور ویلیو ایشن کے حوالے سے دیرینہ مسائل حل کرانے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

اس کے علا وہ وہ پاکستان آرٹی فیشل لیدر امپورٹرز اینڈ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے بانی چیئرمین بھی ہیں۔

صدر ایف پی سی سی آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارتی و دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے اور اپنے شاندار ویژن، حکمت عملی، صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملکی ترقی و خوشحالی کے زیادہ سے زیادہ مواقع یقینی بنائیں گے۔اس ضمن میں انہیں ایف پی سی سی آئی کا ہر ممکن تعاون اور حمایت حاصل رہے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی