متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی یواے ای کے وزیر مملکت مالیاتی امور اور ایم آئی جی اے کے ایگزیکٹو نائب صدر سے ملاقاتوں میں گفتگو

بدھ 17 اپریل 2024 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات محمداورنگزیب نے کہاہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات قائم ہیں ، پاکستان مشرق وسطیٰ کے بینکوں کے ساتھ دوبارہ تعلقات قائم کرنا چاہتاہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کوواشنگٹن ڈی سی میں متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالیاتی امور محمد بن ہادی الحسینی اور ایم آئی جی اے کے ایگزیکٹو نائب صدر ہیروشی ماتانو سے ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

یواے ای کے وزیرمالیاتی امور سے ملاقات میں وزیرخزانہ نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات پرروشنی ڈالی، انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات قایم ہیں اورپاکستان یواے ای کے ساتھ اپنے تعلقات کوبہت اہمیت دیتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان کو معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد پر متحدہ عرب امارات کے تعاون کو سراہا۔

وزیرخزانہنے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت کو بالخصوص ٹیکس، توانائی اور ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کے حوالہ سے اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے بینکوں کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونا چاہتا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے ایم آئی جی اے کے ایگزیکٹو نائب صدر مسٹر ہیروشی ماتانو سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں ایم آئی جی اے کے پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون کو سراہا۔ وزیرخزانہ نے پاکستان میں جاری اقتصادی اصلاحات، سرمایہ کاری کے ماحول اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے کے اقدامات سے بھی انہیں آگاہ کیا ۔ انہوں نے ایگزیکٹو نائب صدر کو پاکستان میں کورین سرمایہ کاری کمپنی کے مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں سے بھی آگاہ کیا اور ان مسائل کوترجیحی بنیادوں پر فوری حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی