لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

جمعرات 18 اپریل 2024 22:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم اور ان کے ریفنڈز، نوٹسزاور آڈٹ سمیت دیگر مسائل حل کرنے کے لیے ٹیکس کلینک منعقد کیا گیا ۔لاہور چیمبر کی دس سے زائد فرموں نے ٹیکس کلینک کے دوران اپنے مسائل پیش کیے اور ماہرین نے ان کا حل تجویز کیا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیا کا پہلا چیمبر ہے جس نے اے سی سی اے پاکستان کے اشتراک سے یہ اہم قدم اٹھایا ہے۔

ملینیئم لاء اینڈ کارپوریٹ کمپنی کے مینیجنگ پارٹنر عمر ظہیر میر نے ٹیکس کلینک مشاورتی سیشن میں ممبران کے سوالات کے تفصیلا جوابات دئیے اور انہیں ٹیکس سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے رہنمائی بھی فراہم کی۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے ٹیکس کلینک میں خصوصی طور پر شرکت کی اور شرکاء کو اس کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔

ٹیکس کلینک ہر جمعرات دو سے چار بجے تک ممبران کو بلامعاوضہ ٹیکس معاملات پر مشاورت فراہم کررہا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اے سی سی اے پاکستان کے اشتراک سے ٹیکس کلینک کے قیام کا مقصد کاروباری برادری کو ضروری معلومات فراہم اورسینئر ماہرین کے ساتھ ٹیکس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کاموقع فراہم کرنا ہے۔ ٹیکس کلینک کے دوران اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پیچیدگیوں سے محفوظ رہنے کے لیے ٹیکس کے نظام کو پوری طرح سمجھا جائے ۔

تاجر برادری ڈاکومنٹیشن پر خصوصی توجہ دے جس سے انہیں آڈٹ اور ٹیکس سے متعلق معاملات احسن طریقے سے چلانے میں مدد ملے گی۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے کہا کہ لاہور چیمبر اپنے ممبران کے لیے ایسے اقدامات اٹھاتا رہے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی