پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر فیصل آباد چیمبر

منگل 23 اپریل 2024 13:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریزکے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی2024 صوبائی حکومت کا مستحسن اقدام ہے جس سے پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی ۔ وہ پہلے پنجاب مقابلہ موسیقی2024کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے جس میں سلوت سعید، پنجاب آرٹ کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید بلال حیدر اور معروف گلوکار غلام علی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے بعد یہ مقابلے صوبے کے دوسرے ڈویژنوں اور ضلعوں میں بھی منعقد کرائے جائیں گے تاکہ علاقائی ثقافت اور موسیقی کو بھائی چارے کے فروغ کےلئے مؤثر طور پر استعمال کیا جا سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب نے بلھے شاہ، وارث شاہ اور میاں محمد بخش جیسے نامور پنجابی شاعر پیدا کئے ہیں جبکہ فیصل آباد کو نصرت فتح علی خاں جیسے عظیم گلو کار کا شہر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے جس نے پوری دنیا میں قوالی کو نئے رنگ میں پیش کر کے اس شہر کی عزت میں اضافہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج جس آڈیٹوریم میں پہلا مقابلہ موسیقی منعقد ہو رہا ہے یہ بھی نصرت فتح علی خاں کے نام سے ہی منسوب ہے۔ ڈاکٹر خرم طارق نے پنجاب آرٹس کونسل میں سید بلال حیدر کی تعیناتی کوبھی سراہا اور کہا کہ انہوں نے پنجابی کلچر، زبان اور موسیقی کے فروغ کےلئے کلیدی اقدامات اٹھائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد لٹریری سوسائٹی یہاں دس دفعہ قومی سطح کی ادبی تقاریب منعقد کر چکی ہے تاہم بطور پنجابی ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ادبی خدمات سر انجام دینے والوں کا عوامی سطح پر اعتراف کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کے لوگوں میں مزاح کی حسن بدرجہ اتم موجود ہے،ہمیں چاہیے کہ یہاں کی زبان اور کلچر کی از سر نو تشریح کریں اور بہتر ہوگا کہ ہم یہاں کے لوگوں کی برجستگی کے اعتراف میں اس کو شہر برجستگی کے نام سے منسوب کریں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی