بند کریں
صحت صحت کی خبریںکپاس کے کاشتکار آئندہ فصل کو وائرس سے بچانے کے لیے میزبان فصلوں سے سفید مکھی کا تدارک کریں ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 07/04/2015 - 14:35:51 وقت اشاعت: 07/04/2015 - 14:31:45 وقت اشاعت: 07/04/2015 - 14:20:07 وقت اشاعت: 07/04/2015 - 14:12:32 وقت اشاعت: 07/04/2015 - 13:07:27 وقت اشاعت: 07/04/2015 - 12:57:10 وقت اشاعت: 07/04/2015 - 11:58:28 وقت اشاعت: 07/04/2015 - 11:20:40 وقت اشاعت: 06/04/2015 - 23:09:24 وقت اشاعت: 06/04/2015 - 22:54:06 وقت اشاعت: 06/04/2015 - 22:51:10

کپاس کے کاشتکار آئندہ فصل کو وائرس سے بچانے کے لیے میزبان فصلوں سے سفید مکھی کا تدارک کریں ، محکمہ زراعت پنجاب

راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)کپاس کے کاشتکار آئندہ فصل کو وائرس سے بچانے کے لیے میزبان فصلوں سے سفید مکھی کا تدارک کریں اور کاشت سے قبل کھیتوں سے جڑی بوٹیوں کی تلفی یقینی بنائیں ۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق کپاس کی فصل کو وائرس کی وجہ سے ناقابل تلافی نقصان کا احتمال ہوتا ہے اور سفید مکھی کاٹن لیف کرل وائرس کو پھیلانے کا سبب بنتی ہے ۔

زرعی ماہرین کے مطابق سفید مکھی کے موثر تدارک کے لیے متبادل فصلوں اور میزبان پودوں بالخصوص جڑی بوٹیوں کی موثر تلفی ضروری ہے ۔اس مقصد کے لیے بہاریہ فصلات خاص طور پر سبزیوں کی باقیات فوراََ تلف کریں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ زرعی ماہرین کی سفارش کے مطابق سفید مکھی کے کنٹرول کے لیے ایک ہی قسم کی زہر بار بار استعمال نہ کریں بلکہ مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے بدل کر سفارش کردہ زہر کا سپرے کریں

07/04/2015 - 12:57:10 :وقت اشاعت