صحت مند سندھ پروگرام سے صوبہ میں صحت کی سہولیات میں اضافہ ہوگا ،جام مہتاب حسین ڈھر

تھر ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن فیسٹیول کا مقصد عوام میں بیماریوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے، سیکریٹری صحت افتخارشالوانی

منگل 7 اپریل 2015 21:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا ہے کہ صوبہ میں صحت عامہ کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے ” صحت مند سندھ پروگرام “ کا آغاز کیا جارہا ہے تاکہ خصوصاً صحت کے حوالے سے مسائل کے شکار اضلاع میں تمام سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو عالمی یوم صحت کے موقع پر صوبہ کے لئے ” صحت مند سندھ پروگرام “ کے افتتاح کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر سیکریٹری صحت افتخار احمد شالوانی ‘ وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر طارق رفیع ‘ سول اسپتال کراچی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر سعید قریشی بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ 8 سے 10 اپریل تک صحت مند سندھ پروگرام کا پہلا مرحلہ تھر ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن فیسٹیول کے تحت منایاجائے گا جس کا افتتاح 8 اپریل کو وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھر ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن فیسٹیول کا بنیادی مقصد تھر کے عوام کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ ‘ ان کے علاج اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تھر میں صحت کے مسائل کی بڑی وجہ وہاں کے عوام میں اس بارے میں آگاہی کا نہ ہونا ہے جس کی وجہ سے کئی ایسی بیماریاں وبائی شکل اختیار کرلیتی ہیں جن سے معمولی احتیاطی تدابیر اختیار کرکے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

انہوں نے شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ اس آگاہی مہم میں محکمہ صحت کا بھرپور ساتھ دیں ۔سیکریٹری صحت افتخار احمد شالوانی نے اس موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ صوبہ سندھ میں صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں اور صحت مند سندھ پروگرام بھی اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کا صحت مند سندھ پروگرام اس عزم کا اعادہ ہے کہ صحت کی سہولیات صوبہ کی تمام یونین کونسلوں تک پہنچائی جائیں گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ 8 سے 10 اپریل کے دوران تھرمیں مختلف امراض کے ماہرین موجود ہوں گے جو کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس آگاہی مہم کے ذریعہ مختلف بیماریوں سے ہونے والی اموات کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی جن میں خصوصاً بچوں کی اموات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود اس موقع پر تھر میں موجود رہ کر آگاہی مہم کی نگرانی کریں گے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی