سیالکوٹ میں کام کرنے والی تمام ٹینریوں کو جلد ٹینری زون میں منتقل کیا جائیگا ،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

اتوار 12 مئی 2024 20:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ سیالکوٹ ٹینری زون ماحول منصوبہ ہے، سیالکوٹ میں کام کرنے والی تمام ٹینریوں کو جلدسیالکوٹ ٹینری زون میں منتقل کیا جائیگا ، اس کیلئے ٹینری مالکان کو واضح ٹائم دیا گیا ہے جس پر ہر صورت عمل کروایا جائے گا اور ٹائم لائن کے مطابق ٹینریوں کی تعمیر اور منتقلی نہ کرنے پر ٹینری کو ہرگز کام نہیں دیا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے آج سیالکوٹ ٹینری زون میں زیر تعمیر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس اور دیگر انفراسٹریکچر ڈویلپمنٹ پر جاری کام کا جائزہ لینے کے بعد سیالکوٹ ٹینری زون ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر چیئرمین سیالکوٹ ٹینری زون ملک نصیر، ممبر لیدر پراڈکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ذوالفقار حیات گھمن اور پراجیکٹ ڈائریکٹرمحمد عاطف قریشی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ سیالکوٹ ٹینری زون میں 1 ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے 4 ہزار کیوبک میٹر کیپسٹی کا کیمیکل ویسٹ واٹر ریکوری پلانٹس جولائی کے آخر تک مکمل کرلیا جائے جبکہ 21 میگا واٹ کے گرڈ اسٹیشن کی جلد تکمیل کیلئے گیپکو احکام کوارڈینیشن کو بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 230 ٹینریوں کے مالکان نے ٹینری زون میں تعمیرات کا آغاز کردیا ہے جس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ جن لوگوں نے ابھی تک کام شروع نہیں کیا ان کی ٹینریز سیل کریں گے اور محکمہ ماحولیات ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے گا۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا کہ سیالکوٹ ٹینری زون کے اپرووچ روڈ کو فوری طور پر موٹر ایبل بنایا جائے گا جبکہ روڈ انفراسٹرکچر کی توسیع اور تعمیر نو کیلئے اسکیم بنا حکومت پنجاب کو بھجوائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا سیالکوٹ ٹینری زون کہ تکمیل میں سیالکوٹ میں لیدر پراڈکٹ کی تیاری عالمی قوانین کے مطابق ہوگی جس سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ یونیڈو دوسرے فیز میں چمڑے کی تیاری اور ڈویلپمنٹ کیلئے ٹریننگ سنٹر ٹینری زون میں قائم کرے گا جبکہ ٹینری زون میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے فنڈز کی منظوری ہوگئی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا