منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کردار ادا کریں‘ کاشف انور

اے این ایف انسداد منشیات کے لیے انتھک کوششیں کررہی ہے‘ بریگیڈیئر سکندر حیات چوہدری

منگل 14 مئی 2024 18:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے منشیات کی لت اور منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس کی صدارت لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کی جبکہ اس موقع پر کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس بریگیڈیئر سکندر حیات چوہدری، علی مرتضیٰ، سی ای او برج بحالی مرکز ابوالحسن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے زین العابدین اور لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی رکن فریحہ یونس نے بھی خطاب کیا۔

لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا کہ اس سیمینار کا مقصد سرکاری اور نجی اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے معاشرے کو منشیات سے پاک کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا منشیات کو کنٹرول اور اس کے مکمل خاتمے کے لیے اقدامات کرنے میں کلیدی کردار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بطور تاجر برادری منشیات کے عادی افراد کی بحالی اور عام لوگوں میں آگاہی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

کاشف انور نے کہا کہ والدین کی دیکھ بھال اور توجہ نہ ہونے سے کوئی فیملی ممبر سماج دشمن عناصر اور نشے کی طرف راغب ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو آگے آنا ہوگا، بچوں پر نظر رکھنا ہوگی اور ان کے سماجی میل جول پر خصوصی توجہ دینا ہوگی تاکہ وہ معاشرتی برائیوں کے شکار نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص منشیات کا عادی ہو جائے تو ماہر نفسیات یا ڈاکٹر سے علاج کروانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ ہم سب کے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے کہ ہمارے نوجوان منشیات کے عادی ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر آئس کے بارے میں سنتے تھے لیکن اب سکول کے بچے بھی اس کا شکار ہو رہے ہیں جس کا تدارک کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس بہت اہم محکمہ ہے جس کا کام ان نیٹ ورکس کا سراغ لگانا ہے جن کے ذریعے معاشرے میں مختلف شکلوں میں منشیات سپلائی کی جاتی ہیں اور مجرموں کو گرفتار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح دہشت گردی کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اسی طرح ڈرگ مافیاز کے لیے بھی کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ڈرگ مافیاز کے سہولت کار ہیں، انہیں قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ معاشرے سے اس لعنت کا مکمل خاتمہ ہو سکے۔بریگیڈیئر سکندر حیات چوہدری نے کہا کہ اے این ایف منشیات کو پکڑنے اور اسے ٹھکانے لگانے کے لیے انتھک کوششیں کر رہی ہے۔

انہوں نے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے آگاہی مہم چلانے پر زور دیا اور کہا کہ نوجوانوں کو نشے کی لعنت سے دور رہنے کی ترغیب دی جائے۔بریگیڈیئر سکندر حیات چوہدری نے کہا کہ منشیات ایک سٹریٹجک لیول کی وبا ہے کیونکہ اسے پیسہ کمانے کا آسان طریقہ سمجھا جاتا ہے اس لیے کچھ لوگ اس کی طرف راغب ہوتے ہیں لہذا یہ دہشت گردی سے بھی بڑا مسئلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپتال صرف منشیات کے عادی افراد کے لیے بنائے جائیں۔فریحہ یونس نے کہا کہ اگر خاندان کا ایک فرد منشیات کا عادی ہو جائے تو پورا خاندان متاثر ہوتا ہے، اس لیے اس مسئلے کے حل کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔علی مرتضیٰ نے کہا کہ نشہ بیماری ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کے اہل خانہ بھی شدید پریشانی کا شکار ہوتے ہیں۔

ان کی کونسلنگ کی اشد ضرورت ہے تاکہ ان کے ذریعے منشیات کے عادی افراد کا علاج ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ خاندان کے افراد میں شعور کی کمی کی وجہ سے بچے نشے کے عادی ہو جاتے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید عادی ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آگاہی سیمینارز کا فقدان ہے۔ لاہور چیمبر نے اس موضوع پر سیمینار منعقد کرکے ایک قابل تحسین قدم اٹھایا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا