پارکنسن کا آج عالمی دن، دنیا میں چھ ملین جبکہ پاکستان میں 4لاکھ سے زائد مریض ہیں

جمعہ 10 اپریل 2015 18:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر انجم حبیب وہرہ اور پاکستان میں ڈی بی ایس طریقہ علاج کے پہلے ماہر پروفیسر آف نیوروسرجری لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ پارکنسن ایک قابل علاج مرض ہے اور میڈیکل سائنس کی ترقی نے آج ایسے پیچیدہ امراض کے کامیاب علاج کے لیے ادویات متعارف کروادی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارکنسن کے عالمی دن کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر انجم حبیب وہرہ اور پروفیسر خالد محمود نے بتایا کہ 11اپریل کو ورلڈ پارکنسن ڈے پرعام لوگوں میں اس بیماری کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگہی پیدا کرنے اور طبی ماہرین کواس مرض کی روک تھام کے لیے تحقیق کا دائرہ وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پارکنسن سے متاثرہ افراد کی تعداد4لاکھ سے زائد ہے جب کہ عالمی سطح پر یہ تعداد 6 ملین سے تجاوز کرچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارکنسن کو عام طور پر بوڑھے افراد کی بیماری سمجھا جاتا ہے تاہم کسی بھی عمر کے افراد اس کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ اس بیماری میں مریض کے پٹھے کمزور ہوجاتے ہیں اور اس کا جسم کپکپاتا ہے۔ پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ آج طب کی دنیا میں انقلاب برپا ہوچکا ہے اور پارکنسن اور پٹھوں کی دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی سرجری اور ادویات کے ذریعے علاج ممکن ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ علاج کے ساتھ ساتھ پارکنسن کے مریض کی حوصلہ افزائی بھی بہت ضروری ہے کیونکہ مریض کی قوت ارادی اور جینے کی امنگ ہی اس کی شفایابی کی بنیاد فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ باقی دنیا کی نسبت سستا ہونے کے باوجود اس مرض کا علاج پاکستان میں غریب لوگوں کی پہنچ سے باہر ہے۔چنانچہ مخیر حضرات اور خدمت خلق کرنے والی سماجی تنظیموں کو بڑھ چڑھ کر آگے آنا چاہیے اور اس مرض میں مبتلا افراد کے علاج میں مالی طورمعاونت کرنی چاہیے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط