یمن،ہلال احمر نے یمن کے لئے ہنگامی طبی امداد کی پہلی کھیپ روانہ کر دی

ہفتہ 11 اپریل 2015 12:43

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء ) ہلال احمر نے یمن کے لیے ہنگامی طبی امداد کی پہلی کھیپ روانہ کردی گئی ہے، جہاں سعودی قیادت میں ہونے والی فضائی کارروائیوں میں نرمی کا عندیہ نہیں۔ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کی ایک خاتون ترجمان کے مطابق، طبی امداد لے کر پہلا مال بردار جہاز جمعے کو یمن کے دارالحکومت، صنعا پہنچا، جس میں 16 ٹن طبی رسد لدی ہوئی ہے۔

ہلال احمر اور دیگر طبی گروہ کئی ہفتوں سے اس خلیجی ریاست کو طبی امداد روانہ کرنے کے کوشاں ہیں، جہاں شیعہ حوثی باغی ملک کے صدر کی حامی افواج سے لڑ رہے ہیں۔سنی عرب ملکوں کے اتحاد کے لڑاکا طیارے گذشتہ دو ہفتوں سے اْن علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، جو حوثیوں کے کنٹرول میں ہیں، جن کے لیے بتایا جاتا ہے کہ اْنھیں خطے کی ایک طاقت، ایران کی مدد حاصل ہے۔

(جاری ہے)

جنگ کے نتیجے میں انسانی بحران پیدا ہوا ہے، جس میں اب تک 600 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ 100000 افراد اپنے گھر بارچھوڑ کر بھاگ نکلے ہیں۔ اِن میں سے کئی علاقوں میں طبی اور دیگر بنیادی رسد کی قلت ہے۔اب تک کی جانے والی فضائی کارروائیاں حوثی باغیوں کی ملک بھر میں ہونے والی پیش قدمی روکنے میں ناکام رہی ہیں۔شیعہ باغی اور اْن کی حامی فوجیں جمعرات تک اپنی کارروائیوں کو وسعت دیتے ہوئے عدن شہر کے وسطی حصے اور ملک کے جنوب مشرقی سنیوں کے اکثریتی علاقے تک جا پہنچے ہیں۔

ادھر، جمعرات کے روز سعودی ترجمان جنرل احمد العسیری نے پیش قدمی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے دستے کہیں کہیں آگے ضرور بڑھے ہیں، اور یہ کہ اْن کا جلد قلع قمع کردیا جائے گا۔ترجمان نے کہا ہے کہ باغیوں کے درمیان رابطوں کے سلسلے کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی