مساجد و مدارس قرآن و سنت کی تعلیم کے مراکز اور قومی اثاثہ ہیں ، دہشتگردی کے خاتمہ کے عنوان سے ملک کا سیکولر طبقہ قومی ایکشن پلان اور قومی اتفاق رائے کو منتشر کرنے کیلئے ریاستی اداروں کا غلط استعمال کررہے ہیں ، حکومت اور سیکورٹی فورسز کے ادارے سازش سے باخبررہیں ، مساجد و مدارس کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا ، پاکستان کے اسلامی نظریاتی اور فلاحی کردار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا

جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا علماء کنونشن سے خطاب

جمعرات 16 اپریل 2015 21:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء ) جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ مساجد و مدارس قرآن و سنت کی تعلیم کے مراکز اور قومی اثاثہ ہیں ۔ دہشتگردی کے خاتمہ کے عنوان سے ملک کا سیکولر طبقہ قومی ایکشن پلان اور قومی اتفاق رائے کو منتشر کرنے کے لیے ریاستی اداروں کا غلط استعمال کررہے ہیں ۔

حکومت اور سیکورٹی فورسز کے ادارے اس سازش سے باخبررہیں ۔ مساجد و مدارس کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا اور پاکستان کے اسلامی نظریاتی اور فلاحی کردار پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوسکتا۔ وہ جمعرات کو جمعیت اتحاد العلماء لاہور کے زیراہتمام علما کنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ مشرق وسطیٰ کا بحران عالم اسلام کے لیے بڑا خطرناک ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی عرب پاکستان کا بااعتماد اور محسن برادر اسلامی ملک ہے ۔ پاکستان متحمل نہیں ہوسکتا کہ عالم عرب میں اپنی حیثیت کو متنازعہ بنائے ۔ پارلیمنٹ کی قرارداد کے بعد بعض قوتوں نے منفی صورتحال پیدا کی ہے ۔ یہ حکومت کا کام ہے کہ پاکستان کے مفادات اور حق پر مبنی موقف کی حفاظت کرے ۔ سعودی عرب کے ساتھ مدد و تعاون میں کسی ہچکچاہٹ اور تذبذب کے بغیر اقدامات کیے جائیں ۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ عالمی اور سفارتی محاذ پر پاکستان کی مسلسل سبکی اس وجہ سے ہورہی ہے کہ کہ پاکستان کا وزیر خارجہ ہی نہیں ہر بیرونی مسئلہ کے لیے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع حکومت پنجاب کا استعمال خود ملک کے لیے مسائل پیدا کررہاہے ۔ وزیراعظم فوری طور پر اہل اور تجربہ کار فرد کو وزیر خارجہ مقرر کریں ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ این اے 246 کراچی میں جماعت اسلامی ضمنی انتخابات میں بھر پورحصہ لے رہی ہے ۔ مسلم لیگ ن ، جمعیت علمائے اسلام ، جمعیت علمائے پاکستان ، مسلم لیگ فنکشنل سے بات ہوئی ہے تو قع ہے کہ تمام دینی اور سیاسی جماعتیں جماعت اسلامی کے امیدوار راشد نسیم کی مدد کریں گی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط