کینٹ و والٹن کنٹونمنٹ بورڈز میں الیکشن مہم کے باوجود انسداد ڈینگی سرگرمیاں جاری

انسداد ڈینگی مہم میں شامل تمام ادارے مربوط رابطے اور ٹیم ورک کی صورت میں ہنگامی حالات کے پیش نظر خدمات سرانجام دیں: لبنیٰ فیصل

جمعہ 17 اپریل 2015 16:41

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) رکن صوبائی اسمبلی لبنیٰ فیصل نے کہا ہے کہ لاہور کینٹ اورکنٹونمنٹ بورڈز میں الیکشن مہم کے باوجود انسداد ڈینگی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں کیونکہ حالیہ بے موسمی بارشوں کی وجہ سے ڈینگی لاروا کی افزائش کے امکانات میں اضافہ ہو گیا ہے، انسداد ڈینگی مہم میں شامل تمام ادارے مربوط رابطے اور ٹیم ورک کی صورت میں ہنگامی حالات کے پیش نظر خدمات سرانجام دیں ،صوبہ بھر کی طرح کینٹ اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈز میں 27اپریل کو ہفتہ صفائی منایا جائے گا-ڈینگی ریگولیشنز کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹسزکا اجراء اور ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے یہ بات اے سی کینٹ راؤ امتیاز احمد کے ہمراہ ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کینٹ و کنٹونمنٹ بورڈز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعمان جمیل، ڈپٹی ڈی او ہیلتھ کینٹ ڈاکٹر آصف محمود، سینئر انٹامالوجسٹ ، پرنسپلز گورنمنٹ گرلز اسلامیہ کالج کینٹ، رابعہ بصری کالج اور خواجہ رفیق شہید کالج کے علاوہ محکمہ تعلیم ، صحت، کوآپریٹو، فشریز ، ڈی ایچ اے اور آرمی کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کوبتایاگیاکہ حالیہ موسم ڈینگی لاروا کی افزائش کے حوالے سے اہم ہے ۔ ڈینگی لاوا کی افزائش کو ہر صورت کنٹرول کیا جائے ۔لبنیٰ فیصل نے کہاکہ ٹائرشاپس، ورکشاپس ،پلازوں، دکانوں، پٹرول و سی این جی اسٹیشنوں، ہوٹلوں ،گوداموں و کمرشل مقامات کے مالکان اپنی جگہوں میں ڈینگی فری ماحول کو یقینی بنائیں ورنہ ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

اے سی کینٹ راؤ امتیاز احمد نے کہا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے ڈینگی لاروا کی افزائش کا خطرہ بڑھ گیا ہے لہذا انسداد ڈینگی مہم کو مزید تیز کیا جائے اور عوام بھی اپنے گھروں اور اردگرد کے ما حول کو صاف اور خشک رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ لاہورو والٹن کنٹونمنٹ بورڈز، ڈی ایچ اے اور آرمی کے تحت تمام علاقوں خصوصاًقبرستانوں کی صفائی کو ایک ہفتے میں یقینی بنائیں -انہوں نے کہاکہ والٹن کے ہاٹ سپارٹ اور ہائی رسک علاقوں میں صفائی اور کوڑے کے ڈھیروں کو ہٹانے کے لئے تمام متعلقہ ادارے مشترکہ لائحہ عمل بنائیں اور فوری طورپر مذکورہ علاقوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے ۔

تمام متعلقہ اداروں کے مکمل تعاون اورمشترکہ کوششوں سے ہی اس وبا کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکتاہے ۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ انسداد ڈینگی مہم کو مزید تیز کر دیا گیا ہے اور جامع حکمت عملی کے تحت ڈ ینگی لاروا کے سروے اور ملنے کی صورت میں اس کو تلف کرنے کے عمل کو تیز بنایا گیا ہے۔اس موقع پر صحت، ماحولیات اور دیگرمحکموں نے انسداد ڈینگی اقدامات کے متعلق بریفنگ دی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط