حساس یونین کونسلوں میں حالیہ انسداد پولیو مہم ختم ،90 فیصد ٹارگٹ رہا

منگل 21 اپریل 2015 16:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) کراچی کی آٹھ انتہائی حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم ختم ہو گئی۔اگلی مہم شرو ع ہو نے سے پہلے جو بچے حالیہ مہم میں رہ گئے ہیں ۔انھیں اگلے چند روز میں قطرے پلانے کا کام مکمل کیا جا ئے گا۔ حالیہ مہم میں دو لاکھ 15ہزرا 566سے بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں ۔ جبکہ ٹارگٹ کے مطابق دو لاکھ 38 ہزار 06 مقر ر کیا گیا تھا ۔

کمشنر کراچی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں مہم کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ حالیہ انسداد پولیو مہم میں 90 فیصد ٹارگٹ مکمل کیا گیا ہے۔اجلاس میں کراچی کی آٹھ انتہائی حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ صحت وانتظامیہ کے افسران متعلقہ ٹاؤن ہیلتھ افسران نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتا یا گیا کہ مظفرآباد ،مسلم آباد، گجرو، سونگل، منگھوپیر ، اتحاد ٹاؤن، چشتی نگر اور اسلامیہ کالونی یونین کونسلوں میں پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی کی نگر انی میں شروع کی جانے والی مہم کا اگلا راؤ نڈ رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلانے کے بعد شروع کر نے کا فیصلہ کیا جا ئے گا۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں منعقدہ انسداد مہم کے جائزہ اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلانے تک مہم جا ری رہے گی۔کمشنر نے کہا کہ جو بچے رہ گئے ہیں انھیں قطرے پلانے کیلئے کمیونٹی کا تعاون حا صل کیا جائے۔

اور اس بات کویقینی بنایا جائے کہ ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ جلد از جلد مکمل ہو۔ اور کوئی بچہ پو لیو پینے سے محروم نہ رہے۔ انھوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ تک مہم جاری رہے گی ۔کمشنرنے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے حساس یونین کو نسلوں میں پولیو کے خا تمہ کیلئے خصو صی ہدایات جاری کی ہیں او ر اس سلسلہ میں انتظامیہ ، محکمہ صحت اور پولیس کو حسا س یو نین کونسلوں میں پولیو کے خا تمہ کیلئے خصو صی ٹیم قائم کی ہے ۔ جو وزیر اعلی کی ہدایت کے مطابق ترجیحی اقدامات کر رہی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی