چین گوادر میں آ ئند ہ سال 60ارب کے پا نچ منصو بے شروع کر ے گا

منصو بو ں میں تھرمل بجلی کے دو ،تعلیم صحت اور مواصلات کے تین منصو بے شا مل ہیں

جمعرات 30 اپریل 2015 14:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں سمیت چین گوادر میں اگلے مالی سال کے دوران تھرمل بجلی کے دو جبکہ تعلیم صحت اور مواصلات کے تین منصوبوں پر کام شروع کر ے گا ،ان منصوبوں کی مالیت 60ارب روپے سے زائد ہوگی وزارت منصوبہ بندی کے ذرائع کے مطابق چین کے سرمایہ کاروں کے تعاؤن سے گوادر میں توانائی پینے کے صاف پانی کی فراہمی صحت انڈسٹریل زون اور مواصلات کے شعبے میں منصوبے شروع کئے جارہے ہیں ان منصوبوں میں تھرمل بجلی کے دو منصوبے بھی شامل ہیں جن سے مجموعی طور پر 300میگا واٹ بجلی حاصل کی جا سکے گی ان منصوبوں پر مجموعی طور پر 36ارب روپے خرچ کئے جائیں گے بلوچستان کے نوجوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت میں اضافے کیلئے پاک چائنہ وکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے قیام پر ایک ارب روپے خرچ کئے جائیں گے گوادر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے منصوبوں کیلئے 13ارب 20کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ان منصوبوں پر واٹر فلٹریشن پلانٹس سمیت سمندر کے کھارے پانی کو میٹھا بنانے کے منصوبے شامل ہیں گوادر میں فری ٹریڈ زون بنانے کے لئے زمین کی خریدار ی پر بھی 1ارب 40کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے جبکہ چین کی حکومت گوادر میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے 10ارب روپے کی لاگت سے ہسپتال تعمیر کرے گا جس میں علاج و معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی