مذہبی انتہا پسندی پاکستان کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، بابر غوری ،متحدہ واحد جماعت ہے جس میں قیادت سے لیکر کارکن تک غریب و متوسط طبقے تعلق رکھتے ہیں، اقبال محمد علی ،راولپنڈی میں جلسے سے عبدالقادر خانزادہ اور دیگر مقررین کا خطاب

جمعہ 14 ستمبر 2007 22:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2007ء) حق پرست وفاقی وزیر برائے جہاز رانی و بندر گاہیں اور ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن بابر غوری نے کہا کہ مذہبی انتہا پسندی پاکستان کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان کو مذہبی انتہاء پسندوں سے نجات دلائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی یں متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

راولپنڈی میں منعقدہ جلسے میں عوام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جلسہ میں وفاقی وزراء اقبال محمد علی، ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ اور ایم کیو ایم پنجاب کے آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن 2002ء میں سیاسی ملاؤں عورت کا ووٹ ڈالنا حرام قرار دیا لیکن یہی انہوں نے اپنے گھر کی خواتین کو قومی و صوبائی اسمبلی کا رکن منتخب کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نام نہاد مذہبی جماعتوں کے رہنما غریب کے بچوں کو جہاد پر بھیجنے کا درس دیتے رہتے ہیں لیکن اپنے بچوں کو امریکہ اور برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم دلواتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی انتہا پسندی سب سے بڑا چیلنج ہے اور پاکستان کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان کو مذہبی انتہاء پسندوں سے نجات دلائی جائے اور غریب و متوسط طبقہ کی روشن خیال قیادت منتخب کی جائے۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزبر برائے ہاؤسنگ اقبال محمد علی نے کہا کہ متحدہ قوی موومنٹ ملک کی واحد جماعت ہے جس میں قیادت سے لیکر کارکن غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، ایم کیو ایم میں میرٹ کی بنیاد پر کارکنوں اور ہمدردوں کو ٹکٹ جاری کئے جاتے ہیں اور ایم کیو ایم میں الیکشن کے وقت ٹکٹوں کا نیلا گھر نہیں سجایا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم 98 فیصد غریب و متوسط کی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور ایم کیو ایم نے تمام منفی پروپیگنڈوں کی پروا کئے بغیر عوام میں شعوری بیداری پھیلا رہی ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ نے کہا کہ جب تک 98 فیصد غریب و متوسط طبقے کے لوگ ایک پلیٹ فارم پر جمع نہیں ہو جاتے اس وقت تک ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سسٹم پر جاگیرداروں، وزیروں کا پوری طاقت کے ساتھ قبضہ جما رکھا ہے جو ملک کی ترقی و خوشحالی میں نہ صرف بلکہ اس سسٹم کی بدولت عام آدمی کو انصاف نہیں مل رہا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا پیغام تیزی سے فروغ پا رہا ہے اور انشاء اللہ فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے دن گنے جا چکے ہیں۔ جلسہ سے پنجاب کے آرگنائزنر امان اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظلم و ستم اور منفی ہتھکنڈوں سے ایم کیو ایم کے پیغام کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ہزاروں کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔

ہزاروں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا اور ہزاروں رہنماؤں اور کارکنوں کو جلا وطنی کی زندگی گزارنے پر مجبور کیا گیا لیکن ظلم و ستم کا کوئی بھی حربہ ایم کیو ایم کو ختم نہیں کر سکا۔ جلسے سے ایم کیو ایم پنجاب کے ڈپٹی آگنائزر سید یٰسین آزاد، ڈپٹی آرگنائزر زاہد ملک، ضلعی آرگنائزر متعین خان، تحصیل آرگنائزر و میزبان شوکت فیروز خان نے بھی خطاب کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی