پاکستان میں 50 فیصد سے زائد ماوٴں کی ہفتہ وار خوراک میں عالمی معیار سے 8.5 فیصد زائد جبکہ پانچ سال کی عمر کے بچوں کی خوراک میں 93 فیصد سیسہ موجود ہے،آغا خان یونیورسٹی کی تحقیق

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 11:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) پاکستان میں 50 فیصد سے زائد ماوٴں کی ہفتہ وار خوراک میں عالمی معیار سے 8.5 فیصد زائد جبکہ پانچ سال کی عمر کے بچوں کی خوراک میں 93 فیصد سیسہ موجود ہے۔یہ حقائق آغا خان یونیورسٹی کی تحقیق میں سامنے آئے ہیں۔صحت کے عالمی ادارے ڈبلیو ایچ او کے مطابق ماں اور بچے کی ہفتہ وار خوراک میں سیسے کی موجودگی 15 مائیکروگرام فی کلو گرام باڈی ویٹ ہونی چاہیے۔

سیسہ ایک ایسی دھات ہے جو پیٹ میں جانے کی صورت میں ذہنی پسماندگی کی وجہ بنتی ہے۔اس تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر ظفر فاطمی کا کہنا ہے کہ ماں کے پیٹ سے لے کر پیدائش کے پانچ سالوں تک بچوں کی ذہنی نشوونما ہوتی ہے۔ اگر اس عرصے میں سیسہ خون میں شامل ہوجائے تو ذہنی نشوونما متاثر ہوتی ہے اور ان میں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس تحقیق میں حاملہ خواتین، نوزائیدہ بچوں اور تین سال تک کی عمر کے بچوں کو شامل کیا گیا ہے۔

بچوں اور خواتین کی تین دنوں کی غذا اور پانی کو لیبارٹری میں لاکر ان کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں اس کے علاوہ گھر میں موجود دھول مٹی اور ہوا کے نمونے بھی لیے جاتے ہیں۔محققین کے مطابق پاکستان میں اپنی طرز کی یہ پہلی وسیع تحقیق ہے، جس میں یہ دیکھا جارہا ہے کہ غذا میں کن ذرائع سیسیسہ شامل ہوتا ہے۔زیر تحقیق خواتین اور بچوں کے خون، بالوں اور ناخنوں کے نمونے بھی حاصل کیے جاتے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر فاطمی کے مطابق بالوں اور ناخنوں کے ذریعے سیسے کے طویل المعیاد اثرات کے بارے میں معلومات ملتی ہے۔ڈاکٹر ظفر فاطمی کے مطابق اب تک کی تحقیق سے یہ نتیجہ سامنے آیا ہے کہ ڈبوں میں آنے والی غذا جس میں بسکٹ، چپس، ٹافیاں اور چھالیاں وغیرہ شامل ہیں کہ ذریعے بچوں میں سیسہ منتقل ہو رہا ہے، یہ اشیا بچے کی غذا نہیں لیکن یہ 40 سے 50 فیصد غذا بن جاتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا اندازہ ہے کہ سیسے کے اثرات سے دنیا بھر میں سالانہ 6 لاکھ بچے ذہنی معذور ہوتے ہیں جبکہ ایک لاکھ 40 ہزار ہلاکتیں ہوتی ہیں۔ڈبلیو ایچ او آئندہ سال صحت پر منفی اثرات کی وجہ سے سیسے کی معیار 15 گرام فی کلو باڈی ویٹ کو مزید کم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔بچوں اور خواتین کے بناوٴ سنگھار میں سرمے کا استعمال ایک قدیم روایت ہے لیکن یہ خوبصورتی بچوں کی ذہانت کو متاثر کرنے کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔

اس تحقیق کی ایک اور محقق ڈاکٹر امبرین سہتو کا کہنا ہے کہ بچے آنکھوں کو مسلتے ہیں اور یہ ہی ہاتھ منہ میں ڈالتے ہیں اس طرح یہ سرمہ ان کے جسم میں داخل ہوجاتا ہے، اسی سرمے میں 90 فیصد تک سیسہ پایا جاتا ہے یہ سیسہ جسمانی صحت پر بلکہ ذہنی نشوونما پر بھی منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ گھروں میں زیر استعمال برتن بھی جسم میں سیسہ جانے کی ایک وجہ بن سکتے ہیں۔

ڈاکٹر امبرین سہتو کے مطابق: ’گھروں میں جو برتن استعمال ہوتے ہیں وہ مختلف دھاتوں سے بنتے ہیں اور دھاتوں میں سیسے کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہوتی ہے۔ان برتنوں میں جو کچھ پکایا جاتا ہے اس کے ذریعے بھی سیسہ بچوں کے جس میں داخل ہوتا ہے اس صورتحال میں ان کا مشورہ یہ ہی ہوتا ہے کہ نان سٹک برتن استعمال کیے جائیں۔گھروں کی آرائش، کھلونوں ، فرنیچر اور کھیل کے سامان میں بھی سیسے کا استعمال عام ہے جبکہ پاکستان سمیت کئی ممالک میں رنگ میں سیسے کے استعمال پر پابندی عائد ہوچکی ہے۔

بچوں کے امراض کی ماہر ڈاکٹر مبینہ آگبوٹ والا کہتی ہیں کہ سیسے کے بارے میں عام لوگ اور ڈاکٹروں کی اکثریت بھی لاعلم ہے۔ ان کے مطابق سیسے کی زیادتی آئی کیو لیول کے علاوہ خون کو متاثر کرتی ہے جس کی وجہ سے ہیموگلوبین لیول کم ہونے لگتے ہیں اور بچہ اینیما کا شکار ہوجاتا ہے۔ان کا کہنا تھا اس صورتحال میں بھی ڈاکٹر سیسے کے اثرات کی طرف نہیں جاتے بلکہ آئرن کی کمی اور خوراک کو مد نظر رکھتے ہیں۔

جسم میں سیسے کی سطح اسی طرح بڑھتی رہے تو گردوں کو بھی متاثر کرتی ہے اور کبھی کبھار گردے خراب بھی ہوجاتے ہیں۔ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن اور ڈبلیو ایچ او کی ایک مشترکہ کمیٹی آئندہ سال خوراک میں سیسے کی مقدار کا دوبارہ تعین کرے گی، جس میں آغا خان فاوٴنڈیشن کی یہ رپورٹ بھی مددگار ثابت ہوگی۔

Browse Latest Health News in Urdu

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی