پنجاب بھر میں ڈینگی مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ، مریضوں کی مجموعی تعداد 3ہزار سے بھی تجاوز کر گئی

جمعہ 30 اکتوبر 2015 14:27

لاہور /راولپنڈی /ملتان( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) پنجاب بھر میں ڈینگی مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ، مریضوں کی مجموعی تعداد 3ہزارسے بھی تجاوز کر گئی ،راولپنڈی میں 24گھنٹے کے دوران مزید 131افراد ڈینگی کا شکار جبکہ ملتان ہسپتال میں مریضوں کی تعداد 314تک جا پہنچی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انتظامیہ اور محکمہ صحت ڈینگی مچھر کے سامنے بے بس ہوگئے ۔

قاتل مچھر نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 131افراد کو نشانہ بنا لیا ، مریضوں کی مجموعی تعداد 3ہزار ایک ہوگئی ۔ راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے دن میں دو بار سپرے، کریک ڈان سمیت تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، ڈینگی کی صورتحال خراب سے خراب تر ہو رہی ہے۔ راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز میں جگہ ختم اور سٹاف بھی کم پڑ گیا ، ڈینگی کے شکار مریضوں میں زیادہ تر عورتیں اور بچے شامل ہیں ، رواں برس راولپنڈی میں ڈینگی دس افراد کی جان لے چکا ہے۔

(جاری ہے)

ملتان میں ڈینگی بے قابو ہو گیا ، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی تمام تر کوششوں کے باوجود سرکاری ہسپتانوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 314تک جا پہنچی جبکہ 17سو سے زائد مقامات سے ڈینگی لاروا ء بھی برآمد کیا گیا۔ ملتان اور گردونواح میں ڈینگی پر قانو پانے کے لیے ضلع انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ٹیمیں تشکیل دینے کے باوجود بھی اس میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے جس سے ڈینگی کے مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد 304سے بڑھ کر 314تک جا پہنچی ہے۔محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ڈی سی او آفس میں ڈینگی کنٹرول سنٹر کے قیام کے ساتھ ڈینگی کے حوالے سے میٹنگ بھی کی جا رہی ہیں تاکہ اس مرض سے نجات مل سکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی