پولیو و ڈینگی وائرس موضی مرض ، جسے ختم کر نا ہمارا اجتماعی فرض ہے‘اظہاربخاری

بدھ 18 نومبر 2015 13:04

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 نومبر۔2015ء) چیئرمین امن کمیٹی خطیب لالکڑتی ممتاز مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ پولیو ایک خطر ناک اور موذی مرض ہے ،اور اس کے خاتمے کیلیے پاکستان میں بھر پور کوششیں کی جارہی ہیں ۔ پولیو و ڈینگی وائرس موضی مرض ہے ، جسے ختم کر نا ہمارا اجتماعی فرض ہے ۔ پولیو قطروں کی مخالفت کرنے والے بچوں کے دشمن ہیں۔

پولیوٹیمیں نہ صرف گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلاتی ہیں ،بلکہ جو بچے رہ جائیں انہیں سکولوں میں جا کر پلائے جاتے ہیں ،جو والدین اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے خوف ذدہ ہیں ، ان کی برین واشنگ کی ضرورت ہے ۔بچوں کو معذوری سے بچانے کیلیے محکمہ صحت سے تعاون کیا جانا ضروری ہے ۔ ورنہ تھوڑی سے بے احتیاتی بچے کو ہمیشہ کیلیے معذور بنا دیتی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیو قظرے پلانے کیلیے بچوں کو چھپانے کی نہیں سامنے لانے کی ضرورت ہے ۔افسوس تو اس بات کا ہے ،کہ جو چیز مفت ملے ، ہم اس کی قدر نہیں کرتے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں مقامی سکول کے طلباء و طالبات کو پولیو و ڈینگی وائرس کے مضمرات سے اگاکرتے ہوئے کیا ۔اظہار بخاری نے کہاپولیو بچوں کا فالج ہے ۔ اس لیے بچوں سے پیار کر نے والے والدین اپنوں بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلائیں ۔

پولیو جسم کو جہالت معاشرے کو معذور کردیتی ہے ۔ اظہار بخاری نے کہا یہ بات ذہن نشین رکھیں ۔ غیروں کی بساکھی پر چلنے وا لی قومیں ترقی کی دوڑ میں ہمیشہ پیچھے رہ جاتی ہیں ۔ حکومت پاکستان پولیو کے دو قطروں کی طرح قرآن وسنت کے ذریعے قوم کو ہمیشہ کی معذوری اور غیر کی محتاجی سے بچاسکتی ہے ۔ خصوصی بچوں کے حوالے سے کہا خصوصی بچے بھی ہمارے معاشرے کا اہم ترین ستون ہیں اور ان کی مناسب تعلیم و تربیت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کرے ۔جن سے خصوصی بچوں کو معاشرے کا با عزت شہری بنایا جا سکے۔ ایسے پروگراموں کا اہتمام کیا جائے، جن سے خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود اور تعلیم و تربیت کیلئے معاشرے میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔ معذوربچے ہماری خصوصی محبت اور توجہ کے مستحق ہوتے ہیں عام شہریوں کی طرح خصوصی بچوں کو بھی تعلیم وتربیت سیرو سیاحت کے مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔خصوصی بچوں کیلئے فلاحی تنظیموں کو آگے بڑھنا ہو گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی