پیازمیں حیاتین ، نمکیات کے علاوہ وہ تمام غذائی اجزاء موجو د ہوتے ہیں جو کو دل کی مہلک امراض سے محفوظ رکھنے میں معاون ہوتے ہیں،ڈاکٹر قیصر لطیف

منگل 8 دسمبر 2015 15:01

پیازمیں حیاتین ، نمکیات کے علاوہ وہ تمام غذائی اجزاء موجو د ہوتے ہیں جو کو دل کی مہلک امراض سے محفوظ رکھنے میں معاون ہوتے ہیں،ڈاکٹر قیصر لطیف

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن08دسمبر۔2015ء) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہر شعبہ سبزیاتر ڈاکٹر قیصر لطیف چیمہ نے کہا ہے کہ پیازمیں حیاتین ، نمکیات اور طاقت کے ضروری حراروں کے علاوہ وہ تمام غذائی اجزاء موجو د ہوتے ہیں جو انسان کو دل کی مہلک امراض سے محفوظ رکھنے میں معاون ہوتے ہیں ۔معتدل اور خشک موسم پیاز کی زیادہ پیداوار کے لیے موزوں ہے ۔

وسط اکتوبر سے آخر اکتوبر تک کاشتہ پیاز کی اگیتی فصل کی پنیری وسط دسمبرتک کھیت میں منتقلی کے قابل ہوجاتی ہے ۔آن لائن کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسانوں اور کاشتکاروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کاشتکاروں کو سفارش کی کہ وہ پیاز کی نرسری کی منتقلی کے لیے زمین کو اچھی طرح تیار کریں۔

(جاری ہے)

کھیت میں مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں اور بعد میں دو مرتبہ کلٹیویٹر چلا کر زمین کو کھلا چھوڑ دیں۔

پنیر ی کھیت میں منتقل کرنے سے پہلے دس تا بارہ ٹن گوبر کی گلی سڑی کھادفی ایکڑ میں 20کلو گرام یوریا ملا کر استعمال کریں۔کھیت کوآبپاشی کریں اور وتر آنے پر دو سے تین ہل بمعہ سہاگہ چلا کر زمین کو کھلا چھوڑ دیں تاکہ جڑی بوٹیاں کاشت سے پہلے اگ آئیں۔جڑی بوٹیاں اگنے کے بعد دوبارہ ہل چلا کر جڑی بوٹیوں کی تلفی کریں اور کھیت کو کھلا چھوڑ دیں تاکہ دھوپ لگنے سے زمینی بیماریوں کے جراثیم ختم ہوجائیں ۔

بعدازاں زمین تیار کرنے کے بعد 8تا10انچ گہری چھوٹی کھیلیاں بنائیں ۔پنیری منتقلی سے قبل کھیت کو ہلکی آبپاشی کریں اور پنیری کو کھیت سے وتر حالت میں اس طرح اکھاڑیں کہ اس کی جڑیں نہ ٹوٹنے پائیں۔پیاز کی نرسری کے پودے کھیلیوں کے دونوں طرف 10سینٹی میٹر کے فاصلے پر لگائیں اور کھیت کو پانی لگادیں۔ پہلی تین آبپاشیاں سات سے آٹھ دن کے وقفہ سے کریں۔ اس کے بعد آبپاشی کا دورانیہ بڑھادیں۔ پودوں کی منتقلی کے بعد 45دن کے دوران دو سے تین بار گوڈی کریں اور جڑی بوٹیوں کا تدارک کریں۔

Browse Latest Health News in Urdu

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..